راولپنڈی: انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ آج کا کھیل بہت اچھا تھا، ہم بہت لطف اندوز ہوئے، یہ ٹیسٹ میچ ہے اور اس میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔
باغی ٹی وی : میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ جارحانہ انداز میں کھیلی جائے تو دلچسپ ہوجاتی ہے، راولپنڈی کی پچ نے بیٹرز کو مدد دی، راولپنڈی کی پچ نے بیٹرز کو مدد دی، پچ پر نہ گیند سوئنگ ہوئی نہ سیم ہوئی، یہ ٹیسٹ میرے کیریئر کا بہترین میچ تھا ایسی پچ پر میچ جیتنا بہت اسپیشل تھا، وہ دورہ پاکستان میں ہر دن کو جیتنا چاہتےہیں۔
ٹیسٹ جیتنےکاموقع تھا، شکست پرمایوسی ہوئی،کوشش تھی کہ پہلی اننگزمیں 600 سےزیادہ اسکورکریں،بابر اعظم
انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے دن سے ہی اچھا کھیل پیش کیا تھا اور ہمارے مختلف پلانز تھے جس کیلئے مختلف فیلڈز رکھی گئیں کبھی وکٹ آپ کے لیے معاون ہوتی ہے اور کبھی نہیں ہوتی، ہمیں اس میچ میں بہت اچھے مواقع ملے اور ہم نے کوشش کی کہ ان سے فائدہ اٹھائیں ہم چاہتے تھے کہ پاکستان کو یقین دلائیں کہ وہ ٹارگٹ حاصل کرسکتےہیں، پھر چوتھے دن پاکستان کی دو وکٹیں لینا فائدہ مند رہا۔
بین اسٹوکس نے کہا کہ ہماری ٹیم میں سب نے اپنا اپنا اچھا کردار ادا کیا، ہم نے کوشش کی کہ مختلف کھیل پیش کریں، بولرز، فیلڈرز بیٹسمین سب نے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ہمارے کھلاڑی بہت پراعتماد ہیں، سب میں اچھی صلاحیتیں ہیں، کوشش ہوگی کہ ہم اسی طرح اچھا کھیل پیش کریں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی، قومی ٹیم 268 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔