مزید دیکھیں

مقبول

ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

نیویارک: امریکا میں 2 ہیکرز نے مقبول پاپ گلوکارہ...

عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے...

پہچان پاکستان نے سجائی ادبی ایوارڈز کی محفل

لاہور، پاکستان کا ثقافتی دارالحکومت، ہمیشہ سے ادبی...

قومی مفاد مقدم،ذاتی اور سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھیں،صدر مملکت

پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا.پارلیمنٹ...

2024 میں ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

کراچی: سال 2024 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 52 ہزار 600 روپے اضافہ ہوا ہے۔

باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج یعنی سال کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے پر برقرار ہے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے پر برقرار ہے جب کہ عالمی بازار میں بھی سونےکی قیمت 2614 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سال 2024 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23 اعشاریہ 9 فیصد( 52 ہزار 600 روپے) اضافہ ہوا، سونے کی فی تولہ قیمت سال 2024 میں 77100 روپے کے بینڈ میں رہی،سال 2024 میں سونے کی فی تولہ بلند ترین قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے رہی جب کہ سال 2024 میں سونے کی فی تولہ کم ترین قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے رہی۔

وینزویلا نے ٹک ٹاک پر ایک کروڈ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا

سونے کی عالمی قیمت سال 2024 میں 552 ڈالر بڑھ کر 2614 ڈالر رہی، سونے کی عالمی قیمت سال 2024 میں 26.7 فیصد بڑھی ہے سال 2024 میں سونے کی فی اونس عالمی قیمت 774 ڈالر کے بینڈ میں رہی، سونے کی بلند ترین قیمت 2784 ڈالر فی اونس رہی جب کہ سونےکی کم ترین قیمت 2010 ڈالر فی اونس رہی۔

سونا پہننے کا شوق تمام ہی خواتین کو ہوتا ہے، شادی بیاہ کی تقریبات، دعوتوں، اور مختلف ایونٹس میں خواتین گولڈ لازمی پہنتی ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ سونا کس ملک کی خواتین کے پاس ہے؟آکسفورڈ گولڈ گروپ کی ایک رپورٹ میں انکشا ف ہوا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ سونا انڈیا کی خواتین کے پاس موجود ہے جو کہ 5 ممالک کے مشترکہ سونے سے بھی زیادہ ہے۔

ایل ڈی اے کی غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں

بھارتی ویب سائٹ نیوز 18 کے مطابق جنوبی بھارت سونے کا ایک بڑا مرکز ہے جس کی خواتین کے پاس ہندوستان کے سونے کے کُل ذخائر کا 40 فیصد حصہ موجود ہے،ہندوستانی خواتین کے پاس دنیا کا 11 فیصد سونا پایا جاتا ہے کہ جو کہ 24 ہزار میٹرک ٹن بنتا ہے۔

لاہور: شراب کے ساتھ اسلحے کی نمائش کرنے والا شخص گرفتار

رپورٹس کے مطابق امریکا کے پاس 8 ہزار 133 ٹن، جرمنی کے پاس 3,362 ٹن، اٹلی کے پاس2,451 ٹن، فرانس کے پاس 2,436 ٹن اور روس کے پاس 2,298 ٹن سونا ہے جبکہ ان سب ممالک کا سونا ملا کر بھی اگر دیکھا جائے تو بھارتی خواتین ان ممالک کے مشتر کہ سونے سے بھی کئی گنا زیادہ سونے کے مالکن ہیں، جنوبی ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو کے پاس بھارت کا 28 فیصد سونا موجود ہےبھارتی خواتین کی جانب سے استعمال کیے جانے والے سونے کا یہ ذخیرہ بھارت کی جی ڈی پی کا 40 فیصد بنتا ہے۔

یکم سے 6 جنوری تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش