یہ بنانا ریپبلک نہیں جمہوری ملک ڈپٹی کمشنر کیسے بغیر نوٹس کے اخبار کا ڈیکلیریشن منسوخ کر سکتا ہے۔عدالت

0
51
islamabad high court

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے روزنامہ ایف آئی آر کا ڈیکلیریشن بحال کر دیا

ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا بغیر نوٹس ڈیکلیریشن کینسل کرنے کے شاہی احکامات معطل کر دیے

جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بنانا ریپبلک نہیں جمہوری ملک ہے ڈپٹی کمشنر کیسے بغیر کسی نوٹس کے اخبار کا ڈیکلیریشن منسوخ کر سکتا ہے۔انتہائی اہم نوعیت کا کیس ہے سیکرٹری انفارمیشن،پریس رجسٹرار اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے غیر قانونی طریقہ سے ڈیکلیریشن کینسل کرنے پر جواب طلب کریں گے۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کیسے ممکن ہے کہ ڈپٹی کمشنر اپنے خلاف خبروں کی اشاعت پر اخبار کا ڈیکلیریشن منسوخ کر دیں۔اس لاقانونیت پر متعلقہ افسران کو جواب دینا ہو گا۔جسٹس غلام اعظم قمبرانی کے ریمارکس

عدالت نے روزنامہ ایف آئی آر کا ڈیکلیریشن منسوخی کے احکامات فوری طور پر معطل کر دیے گئے ہیں

Leave a reply