سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے،عمران خان کے لانگ مارچ پر مریم نواز کا ردعمل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر ن لیگی رہنما، مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ن لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ ناکام ترین لانگ مارچ،ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ،مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا۹ سالہ پلان،سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان،چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان،نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان،سب پلان بری طرح فیل ہو گئے۔سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے!
ناکام ترین لانگ مارچ،ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ،مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا۹ سالہ پلان،سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان،چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان،نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان،سب پلان بری طرح فیل ہو گئے۔سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 26, 2022
رکن پنجاب اسمبلی رانا عبدالروف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے فتنہ مارچ کی کال کو عوام نے مسترد کردیا اور بتا دیا ہے کہ عوام ایک پرامن مستحکم ترقی کرتا روشن پاکستان چاہتے ہیں نہ کہ انتشار،عمران نیازی کو سمجھ جانا چاہئے کہ اس طرح کے انتشار سے انتخابات کی تاریخ نہیں صرف رسوائی ملے گی انتخابات ہر حال میں اپنے مقررہ وقت پر ہونگے
عمران نیازی کے فتنہ مارچ کی کال کو عوام نے مسترد کردیا اور بتا دیا ہے کہ عوام ایک پرامن مستحکم ترقی کرتا روشن پاکستان چاہتے ہیں نہ کہ انتشار
عمران نیازی کو سمجھ جانا چاہئے کہ اس طرح کے انتشار سے انتخابات کی تاریخ نہیں صرف رسوائی ملے گی
انتخابات ہر حال میں اپنے مقررہ وقت پر ہونگے— Aqeel Akhtar Ch (@AqeelAkhtarCh1) November 26, 2022
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جلسے میں 15،16 ہزار لوگ ہیں،یہ لوگ ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں،عوام نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کا بائیکاٹ کردیا،ملک کوہیجانی کیفیت میں مبتلا کیا گیا،محاذ آرائی سے عمران خان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، اگر پی ٹی آئی نے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا تو وہ زیادہ لوگ نہیں ہوں گے معاملات کو سیاسی اور جمہوری انداز میں آگے بڑھائیں،
عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی سفر کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی
الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ
چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا