یمن نے ایران کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ یمن باضابطہ طور پر امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں داخل ہو رہا ہے، تمام غیر ملکی بحری جہاز ہمارے علاقائی پانیوں سے دور رہیں۔یہ اعلان یمنی مسلح افواج کے ہفتے کے روز جاری سرکاری فوجی بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں غزہ، لبنان، شام اور دیگر اسلامی ممالک پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی تھی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ صہیونی حکومت امریکا کی مکمل پشت پناہی سے پورے مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ رات امریکا نے ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہوتے ہوئے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد یمن کی جانب سے ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کا یہ واضح اور سخت موقف سامنے آیا ہے۔

چین ایران پر دباؤ ڈالے تاکہ آبنائے ہرمز بند نہ ہو،امریکا کا مطالبہ

وسطی ایران پر اسرائیلی فضائی حملے، پاسداران انقلاب کے 7 اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید

خیبرپختونخوا: بارش و آندھی سے حادثات، 6 افراد جاں بحق

صدر آصف علی زرداری کا مشرق وسطیٰ میں مکالمے اور تحمل پر زور

امریکی حملوں کے باوجود افزودہ یورینیم کا ذخیرہ محفوظ ہے،ایرانی مشیر

Shares: