یمن کی مسلح افواج کے میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے تل ابیب کے بن گورین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازوں کی آمدورفت کچھ وقت کے لیے معطل کر دی۔
ترکیہ خبر رساں ادارے کے مطابق، میزائل حملے کے بعد ہوائی اڈے پر ٹیک آف اور لینڈنگ روک دی گئی جس سے مقامی اور بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں۔ بعد ازاں سکیورٹی جائزے کے بعد پروازیں بحال کر دی گئیں۔اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے یمن سے داغے گئے میزائل کو راستے میں ہی تباہ کر دیا، تاہم تل ابیب کے گردونواح اور جنوبی ساحلی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
رپورٹس کے مطابق میزائل حملے کے دوران لاکھوں شہریوں پر مشتمل علاقوں میں سائرن بجنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ادھر یمنی حوثی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ”متعدد حساس اسرائیلی اہداف“ کو ہائپرسونک بیلسٹک میزائل اور کئی وارہیڈز سے نشانہ بنایا۔ گروپ نے مزید کہا کہ اسرائیل کے جنوبی شہر ایلات میں دو اہم تنصیبات پر ڈرون حملے بھی کیے گئے۔
یہ تازہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے تین روز قبل صنعا میں حوثی اہداف پر کی گئی فضائی بمباری کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 140 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
افغانستان ،طالبان نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بند کر دیں
قومی اسمبلی نے آسان کاروبار بل 2025 منظور کرلیا
شہباز شریف کا غزہ کے لیے ٹرمپ کے امن منصوبے کا خیر مقدم