یہ نتیجہ نکالا کیسے گیا حمد اللہ اور دیگر پاکستانی شہری نہیں؟ عدالت کا بڑا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے  نادرا کی جانب سے شہریوں کی شہریت منسوخ کرنا اختیار سے تجاوز قرار دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حافظ حمد اللہ کے ساتھ 10 مزید شہریوں کے شناختی کارڈ بحال کر دیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 29 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے عبدالرحیم ، نائیک محمد ، محمد حنیف اور دیگر کے شناختی کارڈ بھی بحال کرنے کا حکم دیا .عدالت نے تفصیلی فیصلہ میں قرار دیا کہ نادرا کسی کو بھی شہریت سے محروم کرنے کا اختیار نہیں رکھتا ، اس کا کام صرف رجسٹریشن کرنا اور ڈیٹا بیس برقرار رکھنا ہے ، نادرا خود سے نہ شناختی کارڈ بلاک، نہ معطل اور نہ منسوخ کرسکتا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ شہریت کا معاملہ سٹیزن شپ ایکٹ کے تحت متعلقہ اتھارٹی ہی دیکھ سکتی ہے شناختی کارڈ معطل یا بلاک کرنے کے لئے جوڈیشل آرڈر ضروری ہے حافظ حمد اللہ پاکستان میں پیدا ہوئے ان کا بیٹا پاک فوج میں خدمات انجام دے رہا ہے کچھ ریکارڈ پر موجود نہیں آخر یہ نتیجہ نکالا کیسے گیا حمد اللہ اور دیگر پاکستانی شہری نہیں ہیں محض کسی انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ پر نادرا کسی کی شہریت ختم نہیں کر سکتا۔

تفصیلی فیصلے میںکہا گیا کہ شہریت بنیادی حق ہے جس کے بغیر کوئی سیاسی ، معاشرتی حقوق نہیں مل سکتے، پیدائشی پاکستانی قانونی طور پر خود بخود پاکستانی شہری بن جاتا ہے، حافظ حمد اللہ کے ٹی وی پر آنے کی پیمرا پابندی اختیار کا غلط استعمال تھا پیمرا نے آئین کے آرٹیکل 19میں دیئے حقوق کی خلاف ورزی کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا

گالیاں بھی دیں اور مذاکرات بھی کریں، ایسا نہیں چلے گا، اکرم درانی

اکرم درانی مشکل میں، نیب نے گرفتاریاں شروع کر دیں

حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ میراشناختی کارڈن ادرا کی جانب سے ایک سال سے بلاک ہے،شناختی کارڈ 2018 میں منسوخ ہوا،آگاہ مارچ 2019میں کیا گیا، انہوں نے شناختی کارڈ کی منسوخی پر وزارت داخلہ میں اپیل دائر کر دی ہے

واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما سینیٹر حافظ حمداللہ کے کسی بھی چینل کے پروگرام میں آنے پر پابندی عائد کر دی گئی،اس ضمن میں پیمرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،

حافظ حمداللہ کی عمر 51 برس ہے ، وہ جے یو آئی کے سینیٹر بھی رہے، پیمرا نے  نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹی وی چینلز کو پابند کیا ہے کہ وہ حافظ حمداللہ کو کسی بھی ٹی وی چینل پر نہ بلائیں حافظ حمداللہ 2002 میں بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے ،وہ متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے تھے ،حافظ حمداللہ 2002 سے 2005 تک صوبائی وزیر صحت بھی رہے ،

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کو خوشخبری مل گئی

Comments are closed.