یوم سیاہ کشمیر کے باعث دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے

یوم سیاہ کشمیر کے باعث دھماکے میں بیرون ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختوںخواہ کے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہیں وزیراعلیٰ محمود خان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا،

شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے لیے مدرسہ سافٹ ہدف تھا،مدرسے میں دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں،ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے نیکٹا نے خیبرپختونخوا حکومت کو الرٹ جاری کیاتھا،دہشت گردی کے واقعات کا خدشہ تھا لیکن مقام کا علم نہیں تھا،

شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ خطے کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،ہم خطے میں دہشت گردعناصر سے نمٹنا جاتنے ہیں،سردیوں میں پہاڑوں پر پناہ لینے والے دہشت گرد نیچے آتے ہیں،ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے

دوسری جانب ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال محمد عاصم کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 72 افرادزخمی ہوئے،4 جھلسے ہوئے زخمیوں کو برن سینٹرحیات آباد منتقل کردیا گیا،جاں بحق 7 افراد کی عمریں 20 سے 30 سال تک ہے،

وزیراعلیٰ کے پی کے مشیر برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ یوم سیاہ کشمیر کے باعث دھماکے میں بیرون ہاتھ ملوث ہوسکتے ہیں،نیکٹا نے پشاور اورکوئٹہ کو دہشت گردی کے واقعات کا ہدف قرار دیاتھا ،نیکٹا الرٹ کے بعد سیکیورٹی ادارے الرٹ تھے

پولیس کے مطابق ‏دھماکے کے وقت بچے حصول تعلیم میں مصروف تھے، شہید اور زخمی بچوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، 4 بچوں کی حالت تشویشناک ہے ،خمیوں میں زیادہ تر افراد جھلسے ہوئے ہیں،مدرسے میں 100 سے زائد بچے زیرتعلیم تھے،

صوبائی وزیر صحت تیمور خان‏ کا کہنا ہے کہ ‏ایل آر ایچ میں 72 زخمیوں کو لایا گیا ہے، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے گی، شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکا قابل مذمت اور بزدلانہ کارروائی ہے، بچوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،

مدرسے میں دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد مدرسے میں پڑھنے والے طلبا کے لواحقین مدرسہ اور ہسپتال پہنچ گئے جہاں اپنے پیاروں کی تلاش جاری ہے، ریسکیو‌تیمیں اور سیکورٹی ادارے اپنا کام کر رہے ہیں، دھماکے کے حوالہ سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جلد ابتدائی رپورٹ سامنے آ‌جائے گی

پشاور میں دھماکا، مدرسے کے 5 طلبا جاں بحق، 50 زخمی

مشکوک شخص مدرسے میں آیا اور یہ چیز چھوڑ کر گیا جس کے بعد دھماکہ ہوا، پولیس

پشاورمدرسے میں دھماکے کے بعد کے مناظر کی ویڈیو

مدرسے میں کلاس جاری تھی،مہتمم پڑھا رہے تھے، اچانک دھماکہ ہو گیا، کلاس کی ویڈیو وائرل

پشاور مدرسہ دھماکہ،اموات اورزخمیوں میں اضافہ

ریسکیو 1122 نے کتنے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا؟ زخمیوں کو خون کاعطیہ دینے کی اپیل

مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، مریم نواز

Comments are closed.