یوم آزادی،حریت رہنما سید علی گیلانی کوپاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز نشان پاکستان دیا گیا

پاکستان کے یوم آزاد کے موقع پر بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشانِ پاکستان کا اعزاز دیا گیا۔ یہ اعزاز پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب میں عطا کیا۔ یہ اعزاز اسلام آباد میں حریت رہنماوں نے وصول کیا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اسی ماہ وزیراعظم عمران خان نے 14 اگست کو بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشانِ پاکستان دینے کا اعلان کیا تھا۔ 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہونے والے 88 سالہ سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر پر 72 سال سے جاری بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کی توانا آواز ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اوریئنٹل کالج پنجاب یونیورسٹی کے گریجویٹ بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کا آغاز جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے کیا تھا۔

ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد کی گئی جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی شریک ہوئے۔

پاکستان کا یہ سب سے بڑا اعزاز9 نومبر 1959کو ایرانی بادشاہ محمد رضا شاہ پہلوی کو دیا گیا تھا

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

یوم آزادی، موٹروے پولیس کا قومی شاہرات پر فلیگ مارچ

یوم آزادی پاکستان پر وزیراعظم نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

صدرمملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر سول ایورڈز کا اعلان کردیا،مرحوم صادقین ،احمد فراز ، ڈاکٹر جمیل جالبی سمیت 6 شخصیات کیلئے نشان امتیاز ،سابق پروڈیوسر پی ٹی وی اور ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کیلئے ستارہ امتیازکا اعلان کیا گیا

علی بابا کے جیک ما کو ہلال قائد اعظم عطا کیاجائے گا،مولانا طارق جمیل کیلئے پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعلان کیا گیا،مایہ نازصوفی گلوکارہ عابدہ پروین کیلئے نشان امتیاز کا اعلان،بشریٰ انصاری اور طلعت حسین کیلئے بھی ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا،فاروق قیصر ،نعیم بخاری اور کرکٹرعبدالقادر مرحوم کیلئے بھی ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا،سکینہ سموں اور نعمت سرحدی کیلئے پرائیڈ آف پرفارمنس،ہمایوں سعید،علی ظفراورمہہ جبین قزلباش کیلئے بھی پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعلان کیا گیا

تمام شخصیات کو ایوارڈ 23 مارچ کو دیئےجائیں گے،24شخصیات کو ستارہ شجاعت عطا کیاجائےگا،27شخصیات کو ستارہ امتیازعطا کیا جائے گا،44شخصیات کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا جائے گا

ہم معیشت بہتر کرکے مسلم امہ کی قیادت حاصل کرسکتے ہیں،صدر مملکت

Comments are closed.