بھارتی پنجاب کے شہر موہالی کی عدالت نے خود ساختہ مبلغ، پادری بجندر سنگھ کو 2018 کے ریپ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
42 سالہ سنگھ، جو "یسوع یسوع نبی” کے طور پر مشہور ہیں، کو بھارتی تعزیرات کے سیکشن 376 (ریپ)، 323 (جان بوجھ کر چوٹ پہنچانے کی سزا) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت مجرم قرار دیے جانے کے بعد پٹیالہ جیل میں قید کیا گیا ہے۔یہ کیس 2018 میں زیرکپور پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔ خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ بجندر سنگھ نے اسے بیرون ملک بھیجنے کا وعدہ کیا اور پھر موہالی کے سیکٹر 63 میں واقع اپنے گھر میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔ اس کے علاوہ، اس نے اس زیادتی کا ویڈیو بھی بنا لیا اور خاتون کو دھمکی دی کہ اگر وہ اس کی بات نہ مانی تو ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دے گا۔بجندر سنگھ کے علاوہ اس کیس میں پانچ دیگر ملزمان اخبار بھٹی، راجیش چوہدری، جتنڈر کمار، ستار علی اور سندیپ پہلوان کو بری کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ، اس ماہ کے آغاز میں موہالی پولیس نے پادری بجندر سنگھ کے خلاف ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس پر حملہ اور دیگر الزامات عائد کیے تھے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ پادری ایک خاتون سے جھگڑ رہا ہے اور اس پر کاغذوں کا پلندہ پھینک کر تھپڑ مار رہا ہے۔ یہ ویڈیو 14 فروری کی بتائی جاتی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ سی سی ٹی وی فوٹیج ہے۔
بجندر سنگھ کے خلاف ایک اور جنسی ہراسانی کیس بھی دائر کیا گیا ہے، جس کی شکایت 22 سالہ خاتون نے 28 فروری کو کی تھی۔ خاتون نے الزام لگایا کہ پادری نے اسے ناپسندیدہ پیغامات بھیجے، اسے اکیلے اپنے کمرے میں بلایا اورزیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے ان الزامات کی تفتیش کے لیے تین رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دی ہے، جس کی قیادت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روپندر کور کر رہی ہیں۔
بجندر سنگھ نے 2012 میں مبلغ بننے کا آغاز کیا تھا اور ان کی عبادات میں بڑی تعداد میں پیروکار آتے ہیں جو عجیب و غریب طریقوں سے بیماریوں کا علاج کرنے کے لیے ان کے پاس آتے ہیں۔ وہ جالندھر کے تاجپور میں "دی چرچ آف گلوئری اینڈ وزڈم” اور موہالی میں "مجری چرچ” کے سربراہ ہیں، تاہم ان کے پیروکار دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی چرچ کے بھارت اور بیرون ملک میں کئی شاخیں ہیں۔ان کے یوٹیوب چینل "پروفیٹ بجندر سنگھ” پر جہاں ان کی عبادات براہ راست نشر کی جاتی ہیں، انہوں نے 3.74 ملین سبسکرائبرز جمع کیے ہیں۔
بھارتی خود ساختہ پادری پر خواتین کا نازیبا طریقے سے "چھونے”ہراسانی کا الزام
جالندھر میں خودساختہ نبی سامنے آ گیا،عیسائیت کی پرچار،لوگ مذہب بدلنے لگے








