باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچئیین ٹرنر کے درمیان وڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
ویڈیو کانفرنس میں سماجی شعبے کی ترقی اور مختلف ترقیاتی پروگرامز کے حوالے سے مشاورت کی گئی،پولیٹیکل قونصلر محترمہ ایونا تھامس بھی وڈیو کانفرنس میں موجود تھیں
شہباز شریف نے پاکستان بالخصوص صوبہ پنجاب میں تعلیم و صحت اور دیگر سماجی فلاح و بہبود سے متعلق پروگراموں میں برطانیہ کے مالی اور تکنیکی تعاون کی فراہمی کو سراہا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیفیڈ نے عوام کو قابل قدر معاونت فراہم کی ،برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تاریخی اورباہمی تعاون واحترام پر مبنی تعلقات استوار ہیں ،برطانیہ نے پاکستان میں جمہوریت، عوام کے حقوق اور ترقی وبہتری کے لئے تعاون کیا ہے
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دوطرفہ، علاقائی اور عالمی سطح پر یہ تعلقات نہایت اہمیت رکھتے ہیں،عالمی علاقائی امن و ترقی اور مشترکہ عالمی اقتدار کے فروغ میں دونوں ممالک اہم شراکت دار ثابت ہو سکتے ہیں ،ڈیفیڈاور پنجاب حکومت نے ان کے دور میں انتہائی شفاف انداز میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے منصوبے مکمل کیے،موجودہ اپوزیشن پاکستان کی تاریخ کی سب سے ذمہ دار حزب اختلاف ہے،موجودہ اپوزیشن انتہائی تعمیری انداز میں اپنا کردارادا کررہی ہے، عوام سے کئے ہوئے وعدوں پر حکومت کا احتساب کررہی ہے ،
حکومت کی اچھی کارکردگی، خوشحالی اور عوام کی سماجی بہتری حکومت کی اولین ذمہ داری اور ترجیح ہونا چاہئے ،معاشی چیلنجز بہت تشویشناک ہیں، اپوزیشن عوام کی آواز ہر فورم پر اجاگر کرنے کی اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرتی رہے گی
شہبازشریف اور ڈاکٹر کرسچئین ٹرنر کا لوکل گورنمنٹ، کورونا، عالمی معاشی وعلاقائی صورتحال اور فاٹف کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پاکستان نے دہشت گردی کے عفریت کو کامیابی سے شکست دی توانائی کی قلت کے مسئلہ کو حل کیا، تاریخی ترقی وخوشحالی کے منصوبہ جات شروع کئے
شہباز شریف اور ڈاکٹر کرسچئیین ٹرنر کا ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ یہ وقت تصادم اور ٹکراو کا نہیں بلکہ تعاون سے آگے بڑھنے کا ہے، برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچئین ٹرنر نے وزیراعلی پنجاب کے طور پر شہباز شریف کی کارکردگی کو سراہا ،برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈیفید اور برطانوی معاونت کے منصوبے شفاف اور بہترین نظام الاوقات میں کامیابی سے مکمل ہوئے، کورونا وبا سمیت اس وقت درپیش تمام چیلنجز کے باوجود برطانیہ ڈیفیڈ کے تحت پاکستان میں مختلف ترقیاتی پروگرامز کے لئے پرعزم ہے، شہباز شریف نے وزیر اعلی کے طور پر بڑی جانفشانی، تندہی اور فعال کارکردگی کا مظاہرہ کیا.
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچئیین ٹرنر کے درمیان وڈیو کانفرنس کا انعقاد#baaghitv #pakistan #pmln @pmln_org @CMShehbaz pic.twitter.com/9kbmvsB616
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 29, 2020
برطانوی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ترقی، تعلیم، صحت اور عوام کی فلاح کے مشترکہ مقاصد کے منصوبہ جات برطانیہ اور پاکستان کی باہمی شراکت داری کے مظہر ہیں،پاکستان اور برطانیہ باہمی اعتماد، تعاون اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے لئے کوشاں رہیں گے:
برطانوی ہائی کمشنر نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی صحت کے لیے نیک تمناوں کا اظہارکیا،شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا








