اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر روڈ میں یوم اقبال کی تقریب، مبشر لقمان نے کیا خصوصی خطاب

0
61

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اقبال ہمیں صرف نومبر میں ہی کیوں یاد آتے ہیں، اقبال کی تعلیمات کو پورا سال ہی پڑھنا چاہئے،

گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر روڈ لاہور میں شاعر مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے پر وقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کی صدارت کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نے کی. پاکستان کے نامورسینئر صحافی معروف تجزیہ کار مبشر لقمان تقریب کے مہمان خصوصی جبکہ اعزازی مہمان بزم فکر اقبال پاکستان کے صدر ڈاکٹر محمود علی انجم تھے

مبشر لقمان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ اس ملک میں جو پرابلم ہے، انتہائی سادہ ہے، پیچھے سے ہم لوگ ہندوستانی ہیں،انڈیا پاکستان کا میچ ہو تو ہم پاکستانی ہیں، نوکری ہم نے دبئی میں کرنی ہے، مرنا ہم نے مکہ مدینے میں ہے ،ہم ہیں کیا؟ کیا چاہتے ہیں،مجھے کہا گیا ہے کہ اقبال پر بولنا ہے، میں نے کہا کہ نومبر آ گیا، نومبر میں ہی اقبال کیوں یاد آتا ہے، آگے پیچھے کیوں نہیں؟ اقبال پر مطالعہ کی صرف نومبر نہیں ہر وقت ضرورت ہے،مجھے دو چیزیں اقبال کی بڑی یونیک لگیں،اقبال کی زندگی سب کے سامنے ہے،مبشر لقمان نے تقریب میں اقبال کے شعر سنائے اور کہا کہ شعر کا بیک گراؤنڈ بھی پتہ ہونا چاہئے،آج آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ اس کالج سے گریجویٹ کر کے جانا ہے، تعلیم سے سیکھنا ہے، صرف ایک چیز سیکھنی ہے، میں گارنٹی کرتا ہوں اگر آپ اس بات کو سمجھ جائیں تو زندگی میں غلطی نہیں کریں گے، یہی تعلیم کا مقصد ہے

تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی مبشر لقمان اور کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز طالبات میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کیے کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نے مہمان خصوصی مبشر لقمان کو یاد گاری شیلڈ اور بزم فکر اقبال پاکستان کی جانب سے کتابوں کا تحفہ پیش کیا

 

Leave a reply