یوم پاکستان پر سفیر پاکستان،وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کو دیا اہم پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج تجدید عہد وفا کا دن ہے،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے ہندوتوا ذہنیت سے آزادی کیلئے علیحدہ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا، ہمیں قائداعظم کے اتحاد، عقیدے اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ آج کے دن غیر قانونی مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں، حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، آئیں پاکستان کو ریاست مدینہ کے مترادف، ترقی پسند اور خوشحال ریاست بنانے کے عزم کی تجدید کریں۔ کورونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے کورونا کا سامنا کرنے کیلئے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے۔

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی صدر عارف علوی کو خط میں دیا اہم پیغام

تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان زیادہ دوری نہیں،گورنر سندھ

پاکستان بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ لاہور گیریژن میں بھی دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پشاور گیریژن میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں توپ کے 21 گولے داغے گئے۔ کوئٹہ کینٹ میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط و خوشحال ملک بنانے اور بانیان وطن کی بصیرت کے مطابق جمہوری اقدار ، قانون کی حکمرانی اور اسلامی طرز ِزندگی کو برقرار رکھنے کا عہد کرتے ہیں، جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لئے جموں و کشمیر کے تنازعہ کا سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کلیدی حیثیت رکھتا ہے،

Shares: