پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم عاشور آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، عزاداران نے حضرت امام حسینؓ اور ان کے وفادار ساتھیوں کی کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں یومِ عاشور کے ماتمی جلوس روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے پُرامن طور پر اپنے اختتام کو پہنچے۔ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے، جلوس کے راستوں پر رکاوٹیں لگا کر غیر متعلقہ آمد و رفت بند کی گئی، موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہی، دفعہ 144 نافذ رہی اور ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی۔

جلوسوں کے راستوں میں جگہ جگہ دودھ، پانی اور شربت کی سبیلیں قائم کی گئیں جبکہ نذر و نیاز اور لنگر کا وسیع انتظام بھی کیا گیا، شہریوں نے بھرپور انداز میں کربلا کے پیاسوں کی یاد تازہ کی۔ملک کے مختلف حصوں میں تعزیتی جلسے، مجالس اور دینی محافل کا انعقاد کیا گیا، جہاں علمائے کرام نے حضرت امام حسینؓ کے پیغامِ حریت اور ان کی بے مثال قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

یوم عاشور کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی ادارے مکمل الرٹ رہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

روہڑی جنکشن پر مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ، ویڈیو وائرل، ریلوے حکام خاموش

غزہ مٰیں مزید 80 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 57 ہزار سے تجاوز

ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 70 کے قریب، متعدد افراد لاپتہ

ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 70 کے قریب، متعدد افراد لاپتہ

سرفراز بگٹی کا سینٹرل پولیس آفس کا دورہ، معمولی کوتاہی پر سخت کارروائی کا اعلان

خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،مزید 5 افراد جاں بحق

Shares: