یوم مزدور پر سنائی شیخ رشید نے ریلوے مزدوروں کو خوشخبری

0
38

یوم مزدور پر سنائی شیخ رشید نے ریلوے مزدوروں کو خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوروناسے امریکہ جیسے ملک میں تین کروڑلوگ بےروزگارہوئے،

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا اثریقیناً پاکستان پربھی پڑے گا،پاکستان میں لاکھوں کروڑوں لوگ خط غربت سے مزید نیچے چلے جائیں گے،میرا وعدہ ہےریلوے میں کسی مزدورکونہیں نکالاجائےگا،پاکستان ریلوے کےمزدوروں کی ترقی اوربہتری کیلئےجدوجہدجاری رہےگی،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایل ون کی اسی سال بنیاد رکھی جائے گی،پوری امید ہے چین کےسربراہان اس موقع پرپاکستان آئیں گے،ایم ایل ون ایک لاکھ لوگوں کوروزگاردے گا،کورونا وائرس نے سب سے زیادہ مزدوروں سے امتحان لیا ہے،پاکستان کے مزدوروں کی زندگی میں حقیقی اوریقینی تبدیلی آئے،

کرونا سے نہیں،مزدور بھوک کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں، سراج الحق

مزدوروں کے لئے حکومت کیا کر رہی ہے؟ وزیراعظم نے مزدور ڈے پرپیغام جاری کر دیا

مزدور ڈے پر حکومت مزدور کو کیا ریلیف دے سکتی تھی؟ شہباز شریف میدان میں آ گئے

نیا پاکستان محنت کشوں اور مزدوروں کا پاکستان ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا دعویٰ

Leave a reply