یوم پاکستان پر شیخ رشید و دیگر وزرا کے اہم پیغام

0
36

یوم پاکستان پر شیخ رشید و دیگر وزرا کے اہم پیغام

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے یوم پاکستان پر پیغام میں کہا کہ آج کا دن یاد دلاتا ہے کہ کس طرح ہم  نے آزاد و خود مختار ریاست کا عہد کیا،ایسی ریاست جہاں سب کے لیے قانون یکساں ہو، معاشی، سماجی اور ثقافتی وسائل یکساں ہوں ایسی ریاست جو غریب کو روٹی اور بے گھر کو چھت دے،

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،کشمیر 1947 کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے،کشمیر کی آزادی کیلئے ہرممکن کوشش جاری رکھیں گے، کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی و سیاسی مدد جاری رکھیں گے،آج کا دن ہمیں اپنے بزرگوں کی دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں کی قربانیوں رائیگاں نہیں جائیں گی،

وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں اپنے عظیم قائدین کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،23مارچ کی قرارداد کی وجہ سےہمیں آزاد فضا میں سانس لینا ممکن ہوا،اس قرارداد کے بعد سب کی منزل ایک آزاد اسلامی ریاست کا قیام تھا،آج کا دن نفرت،عدم مساوات اور تعصب پر فتح پانے کی یادگار ہے،اس دن کو قومی و ملی جذبے سے سرشار ہو کر منائیں،

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی صدر عارف علوی کو خط میں دیا اہم پیغام

تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان زیادہ دوری نہیں،گورنر سندھ

پاکستان بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ لاہور گیریژن میں بھی دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پشاور گیریژن میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں توپ کے 21 گولے داغے گئے۔ کوئٹہ کینٹ میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط و خوشحال ملک بنانے اور بانیان وطن کی بصیرت کے مطابق جمہوری اقدار ، قانون کی حکمرانی اور اسلامی طرز ِزندگی کو برقرار رکھنے کا عہد کرتے ہیں، جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لئے جموں و کشمیر کے تنازعہ کا سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کلیدی حیثیت رکھتا ہے،

یوم پاکستان پر سفیر پاکستان،وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کو دیا اہم پیغام

Leave a reply