یوم تکبیر، خواب کو حقیقت بنانے والوں کو سلام، ترجمان پاک فوج

یوم تکبیر، خواب کو حقیقت بنانے والوں کو سلام، ترجمان پاک فوج

یوم تکبیر، خواب کو حقیقت بنانے والوں کو سلام، ترجمان پاک فوج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم تکبیر کے موقع پر پاک فوج کے ترجمان نے اہم بیان جاری کیا ہے

یوم تکبیر کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے23 سال قبل خطے میں طاقت کا توازن برابرکیا تھا،پاکستان نے کم ازکم جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا،مسلح افواج اورقوم اس خواب کوحقیقت بنانے والوں کوسلام پیش کرتی ہے،

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یوم تکبیر کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، جس کے بعد صارفین نے بڑی تعداد میں یوم تکبیر کا ہیش ٹیگ استعمال کرنا شروع کر دیا

واضح رہے کہ پاکستان میں آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے، پاکستان 28 مئی کو 23 سال پہلے ایٹمی قوت بنا تھا اور بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تھے، ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اسی دن کو یوم تکبیرکے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر نے اپنے انتقال کی خبروں کی تردید کردی

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی درخواست پر وفاقی حکومت کی بڑی استدعا کی سپریم کورٹ نے مسترد

28 مئی کو پاکستان نے خطے میں توازن کا پیغام دیا

یوم تکبیر، پاکستان تیس منٹ‌ میں تمام بھارتی شہروں‌ کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے. ڈاکٹر عبدالقدیر خاں

Comments are closed.