یومِ تکبیر: پاکستانی قوم کی غیر متزلزل خودداری کی علامت

پاکستان کا ایٹم طاقت بننا دفاعی خود مختاری اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کا ضامن ہے،یومِ تکبیر اس عزم کی یاد دلاتا ہے جب پوری قوم نے دشمن کے ایٹمی تجربات کے جواب میں متحد ہو کر اپنی سالمیت کا تحفظ کیا،پاکستان پہلا مسلم ایٹمی ملک ہے جو امت مسلمہ کے لیے خود انحصاری کی علامت ہے ،پاکستان کا جوہری پروگرام دفاع اور امن کے تحفظ کے لیے ہے ،بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی ایٹمی صلاحیت علاقائی امن اور استحکام کی ضمانت ہے ،پاکستان کی ذمہ دار جوہری قیادت خطے میں امن و استحکام کی مظہر ہے

بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی کے باوجود پاکستان ایک محتاط اور ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے،آج پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 سال ہو چکے ہیں جو اس بات کی واضح علامت ہے کہ ہمارا ملک ایک پرامن باوقار اور ذمہ دار ریاست ہے

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 سال مکمل ہو گئے ،آج پاکستان بھرمیں ’’یوم تکبیر‘‘ قومی جذبے سے منایا جا رہا ہے،28مئی1998کو پاکستان نے بھارت کے5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا،آج پوری قوم کا سر فخر سے بُلند ہے اور پہلی اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے ،ایٹمی تجربات کے مقام پر پاکستانی سائنسدانوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے نعرہ تکبیر اللہ اکبر بلند کیا،ایٹمی تجربات نے ثابت کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، یوم تکبیر پاکستان کے دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ پاکستان کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا’،آج پاکستان 1998ء کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے،آج پاک فوج اور جمہوری قیادت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور رہیں گے،1998 سے اب تک پاکستان ابدالی، غوری، شاہین ، بابر، غزنوی ، ابابیل ، فتح ، رعد، براق اور دیگر جدید بیلسٹک، کروز میزائلز اور ڈرونز کے کامیاب تجربات کر کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا چکا ہے،پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے

Shares: