یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟

0
42

یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی آج پانچ فروری کو اہل کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کریں، اہل کشمیر پاکستان سے محبت کی سزا بھگت رہے ہیں، ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان کشمیریوں کے مقبول نعرے ہیں، اہل کشمیر اپنے شہداء کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کررہے ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی اہل کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کریں، اہل پاکستان کی قومی ذمہ داری ہے کہ کشمیری بھائیوں کی آواز بنیں، مسلم امہ بھی بھارت کی جانب سے اہل کشمیر پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کا نوٹس لیں۔ اقوام عالم کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم پر خاموشی ترک کریں

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے اور وادی کو دنیا کی بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کشمیر کا تنازعہ 70 سالہ دیرینہ ہے اور مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جا سکتا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 70 برس سے بھارتی افواج اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہی ہیں جبکہ گزشتہ 70 برس میں ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا، اب تک پیلٹ گن کے استعمال سے 30 ہزار سے زائد کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

Leave a reply