یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

0
45

یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جانب سے کئے گئے ”استفتاء ”پر علما، مشائخ ، مفتیان کرام اور محققین نے مرکزی اجلاس میں قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں” فتویٰ ”جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلم عوام پر کفار کا غلبہ ناجائز ہے ۔اللہ کا حکم ہے کہ گناہ اور سرکشی میں کسی سے تعاون نہ کرو ۔

فرامین الٰہی کی روشنی میں فتویٰ میں واضح کیا گیاہے کہ جموں و کشمیر کے کسی شہری کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنی کوئی جائیداد کسی ہندوستانی کے ہاتھ فروخت کرے ۔مکان ، جائیداد کرائے پر دینے سے بھی چونکہ مداخلت اور تسلط کی راہ ہموار ہوتی ہے اس لیے کسی کشمیری کے لیے جائز نہیں کہ وہ کسی ہندوستانی کو اپنی جائیداد کرائے پر یا رہن دیں ۔عالم اسلام اور خاص طو ر پر پاکستانی ریاست پر فرض ہے کہ وہ کفار اور استعمار کے معاشی ، سماجی ، ثقافتی یا عسکری غلبہ کے خلاف قیام کر لے کہ کشمیر کی ہندوستان سے آزادی کے لیے عملی جدوجہد مسلمانوں پر واجب ہے اور ان ہندوستانی ظالموں سے کسی صورت تعاون کرنا حرام اور ناقابل بخشش گناہ ہے ۔ جو لوگ ہندوستان کی انسانیت کش اورمسلم کش مہم کے خلاف کسی طرح بھی جدوجہد کر رہے ہیں ، عالم اسلام کو بالعموم اور اہلیان جموں و کشمیر کو خصوصاً ان کا ساتھ دینا چاہیے ۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھارتی ظلم اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر یہ تاریخی فتویٰ ہے جسے تمام مسالک کی تائید حاصل ہے ۔ ملت اسلامیہ پر فرض ہے کہ اللہ کے راستے میں یوں جہاد کرے جیسے جہاد کا حق ہے

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

Leave a reply