یوم یکجہتی کشمیر ، پاکستان رینجرز کی سندھ بھر میں تقریبات، کراچی میں ریلی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ) کی طرف سے”یوم ِ یکجہتی کشمیر” کی مناسبت سے کراچی کے مختلف علاقوں میں سول سوسائٹی کے تعاون سے ملیر سٹی، گلستان جوہر، شاہراہ فیصل، لانڈھی،یونیورسٹی روڈ، محمودآباد،مزارِ قائد،کشمیر روڈ، جناح گراؤنڈ،آٹھ چوک، التماش ہسپتال، پی اینڈ ٹی کالونی،جنگل شاہ کالج کیماڑی ٹاؤن اور فوارہ چوک صدر ٹاؤن میں ریلیاں نکالی گئیں۔

ریلیوں میں مختلف شعبہ ہائے جاتِ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، بچوں اور اقلیتی برادری کے افراد نے بھی شرکت کی اورمقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ بھر پو ر اظہارِیکجہتی اور بھارت کی جانب سے غیر قانونی پابندیو ں کی پُرزور مذمت کی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ کراچی کے مختلف اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے تقریری مقابلوں اور مباحثوں کا انعقا د کیا گیا۔

رینجرزاسپیشل چلڈرن اسکول ٹول پلازہ میں بھی مختلف تقاریب کا انعقاد کیاگیا جس میں بچوں نے مختلف پرفارمنس اور ٹیبلو پیش کیے۔ رینجرز اسپیشل چلڈرن اسکول ٹول پلازہ کے بچوں نے اسپیشل اولمپک پاکستان کے زیرِ اہتمام معین خان اکیڈمی میں ہونے والی میراتھن ریس میں بھی حصہ لیا۔

دوسری جانب اندرون (سندھ) رینجرز کے زیر اہتمام قائد اعظم رینجرز پبلک اسکول حیدرآباد،سکھر اور نواب شاہ کے بچوں نے بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریری مقابلوں، مباحثوں میں حصہ لیا اور ٹیبلو پیش کیے۔ بعد ازاں شہر کے مختلف مقامات پر ریلیاں بھی نکالی گئیں جس میں طلبہ و طالبات کے علاوہ سول سوسائٹی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Shares: