یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

0
74

یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاک فوج نے خصوصی ملی نغمہ جاری کر دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملی نغمہ جاری کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ جاری کرتے وقت پیغام میں لکھا گیا کہ کشمیر ہوں میں شہہ رگ پاکستان کی.

پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے ملی نغمہ کی ویڈیو کا لنک دیا گیا ہے، ساتھ سٹینڈ ود کشمیر کا ہیش ٹیگ بھی لکھا گیا ہے،سوشل میڈیا صارفین نے پاک فوج کی جانب سے جاری ملی نغمہ کو سراہا ہے.اور خوب شیئر کیا ہے

نغمے کے بول کچھ یوں ہیں
اے قابض کر آزاد مجھے،جس خاطر ہیں میں نے نسلیں قربانی کیں
کتنے وانی تو مارے گا میرے ہر بیٹے نے کھائی قسم ایمان کی

کشمیر ہوں میں کشمیر ہوں میں شہہ رگ پاکستان کی

ملی نغمہ میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو بھی دکھایا گیا ہے

Leave a reply