ینگ ڈاکٹرزکی توہین عدالت کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

0
32

ینگ ڈاکٹرزکی توہین عدالت کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ینگ ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل ا سٹاف کی توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ،لاہورہائیکورٹ نے درخواست واپس لینےکی بنیادپرمسترد کردی ،جسٹس جواد حسن نے کہا کہ یہ کیا معاملہ ہے، وکیل کیوں کھڑے ہیں؟ آپ حکومت سےبات کریں،ابھی تو یہ کیس زیر التواہے،یہ نیا کیس بنتا ہے قانون کے مطابق چلیں،

جسٹس جواد حسن نے کہا کہ حکومت سے بات کریں، میں قانون کے مطابق چلتا ہوں،

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، عدالت نے بڑا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قانون پر عمل کراؤں گا

ڈاکٹروں کی ہڑتال، عدالت نے ایسا حکم دیا کہ ڈاکٹر پریشان ہو گئے

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے کہا تھا کہ آئین کے تحت ہڑتال جائز نہیں،ہڑتال ختم نہ کی تو اچھا نہیں ہوگا،عدالت نے حکم دیا کہ مجھے پورے صوبے میں تمام ڈاکٹرز ڈیوٹی پر چاہئیں،ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہڑتال ختم کررہے ہیں،جب تک مکمل قانون سازی نہیں ہوتی ہڑتال بلا جواز ہے،

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اس دوران کسی بھی قسم کی ہڑتال میں نہیں جائیں گے،ہڑتال کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی میں جیل جائیں گے،لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت 2دسمبر تک ملتوی کردی گئی

Leave a reply