خیبرپختونخوا سے آئے ینگ ٹیچرز نے اسد عمر کی گاڑی روک لی
عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر خیبرپختونخوا سے آئے اساتذہ کا احتجاج جاری ہے
خیبرپختونخوا سے آئے ینگ ٹیچرز نے اسد عمر کی گاڑی روک لی، اساتذہ نے اسد عمر سے مطالبہ کیا کہ آپ مطالبات کی منظوری کے لیے تعاون کریں، جس پر اسد عمر نے کہا کہ آپ کا پیغام چیئرمین تحریک انصاف تک پہنچا دیتا ہوں آپ کو اس طرح دیکھ کر تکلیف اور خوشی بھی ہو رہی ہے،تکلیف اس بات کی ہے کہ اساتذہ کا احترام کا رشتہ ہے،ہم اور ہمارے بچے اساتذہ کے پڑھائے ہوئے ہیں،اساتذہ کو یہاں آکر نہیں بیٹھنا چاہیے تھا، خوشی اس بات کی ہے کہ اپنے حق کے لیے احتجاج کرنا چاہیے اساتذہ منظم ہیں اور اپنا دو ٹوک مقصد رکھ رہے ہیں،مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہاں پر احتجاج چل رہا ہے مجھے یقین ہے کہ آپ کے جائز مطالبے پر عمران خان آپ کے ساتھ ہوں گے،بجٹ میں دیکھنا ہوگا کہ وہاں سے سپورٹ کر سکتے ہیں کہ نہیں، عمران خان انصاف کی بات پر آپ کے ساتھ ہوں گے
عوام اپنے حقوق کیلیے باہر نکلے۔ عمران خان۔
جب عوام نکل کر آپکے دروازے تک آجائے تو پھر آپ گھبرا جاتے ہیں اور گھر میں چھپ جاتے ہیں۔
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) June 20, 2022
واضح رہے کہ بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ کے بعد اساتذہ نے دھرنا دیا ہوا ہے، ینگ ٹیچر ایسوسی ایشن کے جانب سے سابقہ وزیر اعظم عمران خان کے رہائشگاہ بنی گالہ کے باہر جاری دھرنے کا عمران خان سمیت کسی نے بھی نوٹس نہیں لیا،عمران خان کے جانب سے کیے گئے وعدوں کے باوجود خیبرپختونخوا کے ینگ ٹیچر اساتذہ کے مطالبات منظور نہیں کیے گئے
عمران خان بنی گالہ میں ٹک ٹاکرز سے ملے ہیں اور دیگر لوگوں سے بھی ملاقاتیں جاری ہیں تا ہم عمران خان احتجاج کرنے والے اساتذہ سے نہیں ملے اور نہ ہی کوئی رابطہ کیا ہے
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل