بھارت کے مشہور اور متنازع یوٹیوبر اور بگ باس او ٹی ٹی کے فاتح ایلویش یادیو کے رہائش گاہ پر تین موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح ساڑھے پانچ سے چھ بجے کے درمیان پیش آیا حملہ آوروں نے یوٹیوبر کے مکان پر دو درجن سے زیادہ گولیاں برسائیں اور پھر موقع سے فرار ہوگئے گولیوں کے نشانات مکان کی نچلی اور پہلی منزل کی دیواروں پر صاف نظر آ رہے ہیں،خوش قسمتی سے ایلویش یادیو حملے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے وہ عموماً اسی عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر رہائش پذیر رہتے ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی صدر مملکت کے ترجمان مقرر

پولیس نےبتایا کہ،واقعے کے دوران ان کا کیئر ٹیکر اور کچھ اہل خانہ گھر میں موجود تھے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، فرانزک شواہد اکٹھے کیے اور علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج قبضے میں لے لی، اہل خانہ کی باضابطہ شکایت درج ہونے کے بعد تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا ایلویش یادیو اس وقت ہریانہ سے باہر ہیں اہل خانہ کے مطابق اس واقعے سے قبل انہیں کسی قسم کی دھمکی موصول نہیں ہوئی تھی۔

سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کے دعوے پانی میں بہہ گئے،فاروق ستار

Shares: