25 مئی کو ”یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان“ منانے کا فیصلہ

0
34

شہدائے پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے 25 مئی کو ”یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان“ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان منانے کا مقصد شہدا کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے اور قوم کو پیغام دینا ہے کہ شہداء، اُن کی فیملیز اور یاد گاروں کی تکریم و احترام ہر پاکستانی کا فخرہے یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کی تقریبات میں نمایاں انداز میں شہدائے پاکستان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش جائے گا-

ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری پراسلام آباد پولیس کا لاعلمی کا …

اس روز ملک بھر میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا جب کہ افواجِ پاکستان، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یادگارِ شہداء پر سلامی دی جائے گی۔

اس کے علاوہ جی ایچ کیو، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیول ہیڈکوارٹرز اور پولیس کی متعدد یادگار شہداء پر تقریبات ہوں گی جبکہ صوبائی دارالخلافوں بشمول آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی یاد گار شہداء پر تقریبات منعقد ہوں گی۔

نیب پاکستانی ہائی کمیشن لندن کا تقریباً 57 کروڑ روپے کا نادہندہ نکلا

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے وفد نے جناح ہاوس کا دورہ کیا،وفد کی قیادت مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے کی ، وفد میں جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، سابق لارڈ میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، سابق اراکین پنجاب اسمبلی و پارٹی عہدیدار و کارکن شامل تھے لیگی وفد نے قومی پرچم اٹھا کر پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی-

پسند کی شادی، خاتون ٹیچر قتل، قاتل گرفتار

سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے، شرپسند عناصر نے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی،موجودہ جناح ہاؤس کی حالت زار دیکھ کر لگتا ہے ، یہ سب کسی ملک دشمن نے کیا ہےجب تک ان شرپسندوں اور انکے سرپرستوں کو عبرتناک سزا نہیں دیں گے ، ہم چین سے نہیں بیٹھے گے ایسے شرپسند عناصر کے ساتھ محب وطن پاکستانیوں کا کوئی تعلق نہیں-

پشاور: ریڈیو پاکستان پرحملے کا مرکزی ملزم گرفتار، دیگر ملزمان کی تلاش جاری

Leave a reply