یومِ تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مکمل تیار اور پُرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق یومِ تکبیر 1998ء کے اُس تاریخی لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کامیابی سے جوہری تجربات کے بعد دنیا کی ساتویں اور مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت کے طور پر ابھرا۔ اس اقدام نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا اور پاکستان نے اپنے دفاع کے ناقابلِ تسخیر ہونے کا پیغام دیا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت ایک "قومی امانت” ہے جو قوم کی اجتماعی امنگوں کی عکاس ہے۔ اس کارنامے کے پیچھے دور اندیش قیادت، قابل سائنسدانوں اور محنتی انجینئرز کا کردار قابلِ فخر ہے جنہوں نے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔
ادارے کے مطابق یومِ تکبیر نہ صرف پاکستان کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کی تجدید ہے بلکہ یہ دن مؤثر اور قابلِ اعتبار "کم از کم ڈیٹرنس” کے نظریے کی توثیق بھی کرتا ہے۔ پاکستان کی جوہری صلاحیت خالصتاً دفاعی نوعیت کی ہے اور خطے میں امن اور تزویراتی استحکام کی ضامن ہے۔
بیان کے آخر میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس دن ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم مادرِ وطن کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد، چوکس اور پُرعزم رہیں گے۔ مسلح افواج ان تمام قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں جن کی بدولت پاکستان نے یہ سنگِ میل عبور کیا۔ ہم استحکام اور خود انحصاری کے اس سفر کو مزید تقویت دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔
نواز شریف کی زیر نگرانی بنیان المرصوص ہوا، پی ٹی آئی ڈرامہ کہتی رہی،عظمیٰ بخاری
ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ یونیورسٹی سے تمام معاہدے منسوخ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد اور کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، دو شہید، ایک زخمی
ادب کا روشن چراغ، آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا)
کراچی کے نالوں میں کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی، دفعہ 144 نافذ
بھارت میں بس پر حملہ،فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک