قصور
ملک بھر کی طرح کل قصور میں بھی یوم شہداء پولیس جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا تقریب پولیس لائینز میں منعقد کی گئی
تفصیلات کے مطابق کل ملک بھر کی طرح قصور میں بھی یوم شہداء پولیس پورے جوش و جذبے سے منایا گیا جس کی تقریب پولیس لائینز قصور میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اور قصور زاہد نواز مروت نے کہا کہ
قصور پولیس کے جوانوں اور افسران نے دہشت گردی کے قلع قمع، مادر وطن کی حفاظت، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے قیمتی جانیں قربان کی ہیں جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے
تقریب میں پولیس شہداء کے لواحقین،وکلاءصحافیوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

Shares: