یوم شہداء پولیس،ملک بھر میں تقریبات،شہداء کو خراج عقیدت پیش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں آج یوم شہداء پولیس منایا گیا

یوم شہداء پولیس وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے پنجاب پولیس کا رسک الاؤنس بحال کردیا پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا گیا، پولیس کیلئے بہترین ہسپتال اور مفت ادویات ڈاکٹرز اور سرجنز کی سہولت میسر ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پڑھے لکھے لوگوں کو کبھی پی سی بھیج دیا ، کبھی کدھر اب ایسا نہیں ہو گا۔ پرویز الہیٰ نے صحافیوں کو کہا کہ پولیس کی ایسی وردی ہوگی کہ آپکو بھی خوف آئے گا۔پولیس کی وردی بہتر کرنی ہے۔ انہیں ڈاکیا بنا دیا ہے۔ پولیس کی وردی ایسی کرنی ہے کہ چور ڈاکو ڈریں گے

قبل ازیں وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پولیس لائنز قلعہ گُجر سِنگھ میں یومِ شہدائے پولیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک وارڈنز کو 7 وردیاں دی جائیں گی، انکریمنٹ بھی دیا جائے گا، ترقیاں بھی دی جائیں گی پیٹرولنگ پوسٹس دوبارہ بحال، صرف اپنا تفویض شدہ کام کریں گے، نہ پی سی جائیں گے نہ دیگر ڈیوٹی کریں گے، پولیس کو ہنگامی بنیادوں پر نئی ٹرانسپورٹ دی جائے گی بہترین پولیس ہسپتال بنا کر دیئے جائیں گے، بہترین سرجن ڈاکٹر اچھی تنخواہوں پر رکھے جائیں گے تاکہ پولیس والوں کو علاج کے لئے باہر دربدر نہ ہونا پڑے پولیس والوں کے بچوں کی مفت تعلیم، کتابیں دی جائیں گی، اب سارے کام قانون بنا کر کروں گا تاکہ میرے جانے کے بعد کوئی تبدیل نہ کر سکے، پولیس کو صرف نام کی ریفارمز نہیں بلکہ کام کی ریفارمز کی ضرورت ہے

یوم شہداء پولیس کے سلسلے میں پولیس لائن ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پروقار تقریب ہوئی، ڈی آئی جی جی لاء اینڈ آرڈر فرید شاہ، ڈی آئی ہیڈکوارٹرز اویس احمد اور ڈی آئی جی سیف سٹی رومیل اکرم نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء پولیس کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔اس موقع پر شہداء پولیس کی فیملیز، سماجی شخصیت، پولیس افسران و جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی لازوال قربانیاں اپنی مثال آپ ہیں پولیس جوانوں نے شہریوں کی حفاظت اور امن وامان کے قیام کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں، انکی قربانیوں کو کھبی فراموش نہیں کیا جاسکتا،شہداء پولیس کی فیملیز کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں کہ انکے پیاروں نے اپنا آج ہمارے کل کو محفوظ کرنے کیلئے قربان کر دیا،

شہداء پولیس کے ایصال ثواب اور بلند درجات کیلئے پولیس لائن میں قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔04 اگست یوم شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منانے کیلئے ضلع بھر میں مختلف تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔تقریب کے اختتام پر شہداء پولیس کی فیملیز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا شکریہ ادا کیا۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سے شہدائے پولیس کے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے،

یوم شہداء پولیس کے موقع پر سینٹرل پولیس آفس ریلویز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں شہداء کی فیملیز کو مدعو کیا گیا ، تقریب میں شرکت کے لئے شہداء کی فیملیز کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دی گئی آئی جی ریلویز پولیس راؤ سردار علی خان کی ہدایت کے پیشِ نظر ڈی آئی جی نارتھ ڈاکٹر محمّد وقار عباسی نے شہداء کی فیملیز کے لئے خصوصی انتظامات کروائے شہداء کے اعزاز میں سلامی پیش کی گئ،یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی آئی جی ریلویز کی ہدایات تمام ڈویژنز کے شہداء کی فیملیز میں امدادی رقم اور تحائف تقسیم کیے گئے

محسن شہید ہم تمھیں نہیں بھولے ایس پی ڈولفن عثمان طارق نے ڈولفن اہلکار "محسن شہید” کی قبر پر حاضری دی، ڈولفن سکواڈ کے مسلح دستے نے شہید اہلکار کی قبر پر سلامی دی۔ ایس پی ڈولفن نے شہید کی قبر پرپھولوں کی چادرچڑھائی۔ شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی و بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی ایس پی ڈولفن کی محسن شہید کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی، محسن شہیدنے 2019 میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔

آرپی او فیصل آبادمعین مسعود نے یوم شہدا ء کے موقع پریادگار شہداء پولیس پر حاضری،پھول چڑھائے،شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ آرپی او فیصل آبادمعین مسعود کی یوم شہدا کے حوالے سے یادگار شہداء پر حاضری دی،پھول چڑھائے اس موقع پر سی پی او فیصل آبادعمر سعید ملک،اور ایس ایس پی آپریشنز محمد افضل بھی موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ شہید کا جو خون ہے وہ قوم کی حیات ہے۔وطن عزیز کی بنیاد ہی شہداء کی قربانیوں پر استوار ہے ا ٓج کی اس تقریب کا مقصد پولیس کے ایسے شیردل جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنی جانیں وطن کے دفاع اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لئے قربان کر دیں اور اپنے لہو سے ایثار و قربانی کی روشن مثال قائم کی۔قوم کے کل کی خاطر اپنا آج قربان کر دینے والے یہ عظیم فرزند ہمارے محسن ہیں۔ یہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مصروف کا رپنجاب پولیس کے ہر جوان کیلئے مشعل راہ ہیں۔یہ نئی نسل کیلئے روشن مینا ر ہیں۔یہ ہمارا فخر ہیں۔یہ جرا ئتوں کے نشان ہیں۔ یہ شہدا ء پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

بعدا زاں آرپی او فیصل آبادمعین مسعود نے پٹرولنگ پولیس کے شہدا کو خرج تحسین پیش کر نے کے لیے ایس ایس پی آفس پٹرولنگ کا دورہ کیا ایس ایس پی پٹرولنگ انجم کمال نے ان کا استقبال کیا پولیس کے چاک چوبند دستہ نے سلامی پیش کی آر پی او فیصل آباد نے پھول کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر آرپی او فیصل آباد نے اظہار خیال کیا کہ مبارک باد کے مستحق ہیں وہ خاندان جن کی آغوش میں قوم کے ان بہادر بیٹوں نے پرورش پائی۔ شہدائے پولیس کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہماری اولین ترجیح ہے اور میں بطور کمانڈرفیصل آباد ریجن پولیس ہروقت آپ کے مسائل حل کرنے کیلئے موجود ہوں۔فیصل آباد ریجن میں امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لیے فیصل آباد ریجن پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور آئندہ بھی ہم اس مقدس فریضہ کی تکمیل کیلئے کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کریں گے۔شہیدوں اور غازیوں کی روشن تاریخ رکھنے والی پولیس ہمارا قابل فخر اثاثہ ہے۔امن وامان کے قیام اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کے مقدس مشن کے لئے ہم سب اپنی بہادر پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

شہید کی جو موت ہے۔وہ قوم کی حیات ہے اور شہداء کی قربانیوں کی ایک لازوال داستان ہے ” شیخوپورہ پولیس نے اپنے شہداء کی یاد میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ نجی سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے,تقاریر اور ٹیبلو پیش کر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ لوک گلوکار با با گروپ اور عارفہ سسٹرز نے شہداء کی عظمت اپنے انداز میں بیان کیں۔ ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے شہداء کے بچوں اور فیملیز میں تحائف تقسیم کیے۔ ایڈیشنل سیشن جج شیخ محمد نعیم اور ایم پی اے خرم شہزاد ورک نے شہداء ڈے کے موقع پر شہدا ء کی قربانیوں کو سراہا اور انکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن فاروق امجد, ایڈیشنل سیشن جج رانا محمد اشفاق, جنرلسٹ صاحبان ,ڈی ایس پیز ,ایس ایچ اوز اور پولیس فورس بھی موجود تھی۔

سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں لاہور پولیس کا اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی نے مانگا منڈی کے علاقہ چاہ تمولی میں شہید باپ اور بیٹے کی قبر پر حاضری دی، ایس پی صدر نے شہید سب انسپکٹراللہ دتہ اور اسکے بیٹے شہید کانسٹیبل قیصر کی قبروں پر حاضری دی ،ایس پی صدر نے شہیدوں کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائ اور فاتحہ خوانی کی ایس پی صدر نے شہداء کی فیملی سے ملاقات کی اور خیر و عافیت دریافت کی

ڈسٹرکٹ پولیس آفس چارسدہ میں یوم شہداء پولیس کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔یادگار شہیداء کو سلامی پیش کی۔تقریب میں ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد۔ڈپٹی کمیشنر چارسدہ کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمن ،ناظم اعلی چارسدہ مفتی عبدالروف شاکر،صوبائی وزیرقانون فضل شکور خان اور سابق کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی خان نے سمیت پولیس شہداء کے لواحقین اور صحافیوں نے شرکت کی

صوبے بھر سمیت ضلع چارسدہ میں بھی چاراگست یوم شہداء پولیس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔اس حوالے سے پولیس ہیڈکوارٹر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ،تقریب وزیر قانون فضل شکور خان،ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد ،ڈپٹی کمشنر چارسدہ کپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمن سرکل ایس ڈی پی اوز،ضلع انتظامیہ کے افسران،تاجربرادری،شہیدا کے بچوں لواحقین اور میڈیا نمائندوں نے کثیر تعداد شرکت کی۔تقریب سے خطاب کے دوران ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے خطاب کے دوران کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیوں کی بدولت قوم آج آزاد فضاء میں سانس لے رہی ہے۔دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پولیس فورس کے جوانوں نے صف اول میں مقابلہ کرکے قوم کی خاطر اپنی سینوں کو بارود سے لپٹ کر دلیری سے مقابلہ کیا اور جانوں کے نذرانے پیش کئے۔شہداء پولیس نے اپنے خون سے دہشت گردوں کی امیدیں اور جرائم پیشہ افراد کی کی ناپاک عزائم خاک میں ملادئیے قوم آج اپنے عظیم شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ڈی پی او سہیل خالد کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حوا کا پولیس فورس ایک باہمت اور بہادر جوانوں پر مشتمل ہے جنکی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے جنہوں نے ملک قوم کی حفاظت،بقا کے لیے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عوام کو ایک پر امن ماحول فراہم کیا دہشت گردی کی جنگ میں چارسدہ پولیس فورس نے بھی بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔جس میں 94 شہیداء اور 173 غازی شامل ہے مزید کہا کہ پولیس فورس ایک جسم دو جان ہیں ہم اپنے پولیس شہداء کی لازاوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اور ان کی ھر غم وخوشی میں برابر کے شریک ہیں۔پولیس شہداء کے لواحقین کی خدمت ہم اپنا فریضہ اول سمجھتے ہیں اور ان کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ڈیرہ غازی خان ، سیلاب متاثرین کو ایکسپائری ادویات دینے کانوٹس

جہاں لوگ جاں بحق ہوجائیں وہاں بشری بی بی جانے نہیں دیتی،مریم اورنگزیب

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

ملک میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

 سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اوربحالی کے اقدامات کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کرنے کا حکم

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا انتظامیہ کی جانب سے ریلیف کاموں میں خصوصی دلچسپی لینے پر تعریف کی

یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے منعقد ہونے والے تقریب میں شہداء پولیس کے ورثاہ میں ایوارڈ اور تحائف تقسیم کئے۔تقریب کے دوران سکول کے بچوں نے ملی نعمے اور ٹریبوٹ پیش کئے۔اس موقع پر پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدر نے شہداء کے بچوں کو فری تعلیمی سہولیات اور یونیفارم دینے کا بھی اعلان کیا۔انہوں کے کہ پولیس شہداء کے بچوں کی تمام تعلیمی اخراجات ہماری تنظیم برداشت کریگی۔ڈی پی او چارسدہ سمیت تمام آفیسرز نے یادگار شہداء پر سلامی دی۔اور اجتماعی فاتحہ حوانی کی۔تقریب سے سابق کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی خان۔وزیرقانون فضل شکور خان اور ڈپٹی کمیشنر چارسدہ عبدالرحمن نے بھی خطاب کیا۔ڈی پی او چارسدہ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Shares: