ڈیرہ غازی خان۔عید نماز کے بعد جھگڑا نوجوان قتل کردیاگیا
باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازیخان کے تھانہ شاہصدردین کی حدودبستی بخت بلند میں عید نماز پڑھ کر جب نمازی باہر نکل رہے تھے تواس دوران کنیرہ اورکوٹانہ برادری کے نوجوانوں میں جھگڑاہوگیا،ذرائع کاکہناہے کہ کوٹانہ برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے کنیرہ برادری کے صادق ولد غلام حیدرکوچھریوں کے وارکرکے زخمی کردیا تواس دوران زخمی صادق ولد غلام حیدر کنیرہ نے پسٹل سے فائرکرکے رمضان ولد جمال کوٹانہ کوقتل کرکے فرارہوگیا،اس جھگڑے کے پس منظرمیں ذرائع نے بتایا ہے کہ صادق کنیرہ نے مقتول رمضان کوٹانہ کی قریبی رشتہ دارخاتون کی تصویر بناکرمبینہ طورپر سوشل میڈیاپراپ لوڈکردی تھی ۔جس کاکوٹانہ برادری کورنج تھا آج صبح جب عید نماز سے فارغ ہوئے توان کے درمیان جھگڑا ہوا،وقوعہ کی اطلاع پر پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی اور لاش کواپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان منتقل کردیا – تحقیقات اورقانونی کارروائی شروع کردی ہے۔جبکہ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہواہے کہ قاتل ملک سے کسی بھی وقت فرار بھی ہوسکتا ہے کیونکہ اس نے بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ ایک ٹریول ایجنٹ کو دیاہوا ہے۔
Shares: