ینگ پارلیمنٹیرین حاضر ہوں، وزیراعظم نے کیوں طلب کر لیا؟
ینگ پارلیمنٹیرین حاضر ہوں، وزیراعظم نے کیوں طلب کر لیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نئے سال کے آغاز پر متحرک ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ینگ پارلیمنٹیرینزکا اجلاس بھی طلب کرلیا، نوجوان افراد پرمشتمل ارکان سینیٹ وقومی اسمبلی وزیراعظم ہاؤس طلب کر لئے گئے،
وزیراعظم عمران خان نوجوان اراکین اسمبلی سے ملکی وسیاسی صورتحال پرمشاورت کریں گے ، دونوں ایوانوں میں قانون سازی کیلئے موثرکردارپربھی بات ہوگی وزیراعظم عمران خان ینگ ارکان اسمبلی کومختلف اہداف دیں گے.
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج دوپہر طلب کر لیا، وزیراعظم آفس نے کابینہ اراکین کو ہنگامی اجلاس سے متعلق آگاہ کر دیا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے.
تمام کابینہ اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے، کابینہ اراکین کو ہنگامی اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ نہیں کیا گیا،
اجلاس میں وزیراعظم نئے سال کے حکومتی اہداف سے کابینہ اراکین کو آگاہ کریں گے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس کابینہ اجلاس کے بعد ہوگا۔ جس میں وزیراعلیٰ پنجاب بھی شرکت کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو وزیراعظم نے ااجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد طلب کیا ہے، اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی.
کابینہ اجلاس کے بعد آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بھی ہونا ہے، گزشتہ روز بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو اتھا،