گجرات کے گاؤں مہسم میں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے پر جھگڑے نے افسوسناک رخ اختیار کرلیا، نوجوان کھلاڑی نے فائرنگ کرکے ساتھی کھلاڑی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم غلام غوث نے میچ کے دوران اوور مانگا لیکن نہ ملنے پر جھگڑا ہوگیا۔ ملزم گراؤنڈ سے گھر گیا اور اسلحہ لاکر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 23 سالہ فاخر اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بھائی طاہر اقبال اور ماموں یاسر اقبال شدید زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد ملزم غلام غوث جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تاہم تھانہ دولت نگر پولیس نے مقتول فاخر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم غلام غوث کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر دو ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

اہل علاقہ نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

جشن کو خون میں بدلنے کی سازش ناکام، اجیت دوول کی تخریب کاری پکڑی گئی

سیلاب متاثرین کے لیے یو این ڈی پی کا امدادی سرگرمیوں اور بحالی کا اعلان

کراچی میں بارش کے بعد انٹرنیٹ، موبائل اور بجلی کی سروس متاثر

سندھ میں شدید بارش اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری

Shares: