مزید دیکھیں

مقبول

صحافی کی سوشل میڈیا پر تضحیک کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

قصور سوشل میڈیا پر صحافی کی تضحیک کرنے پر پیکا...

190 ملین پاؤنڈز وفاق کو مل گئے،ان پیسوں سےدانش یونیورسٹی بنائیں گے،وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش...

حافظ آباد : نئی نویلی دلہن کےاندھے قتل کا معمہ حل، سفاک شوہر گرفتار

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) تھانہ صدر حافظ...

خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے،مریم اورنگزیب

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا...

یوسف رضا گیلانی سے جہانگیر ترین کے رابطے کی خبریں، جہانگیر ترین نے سب کو سرپرائیز دے دیا

یوسف رضا گیلانی سے جہانگیر ترین کے رابطے کی خبریں، جہانگیر ترین نے سب کو سرپرائیز دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے یوسف رضا گیلانی سے رابطے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی سے رابطے یا ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، تحریک انصاف کیلئے میں نے ہمیشہ دل وجان سے محنت کی ہے،کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھا،آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہوں،

واضح رہے کہ حکومت اوراپوزیشن دونوں کے لیے اسلام آباد کی سینیٹ نشست غیرمعمولی اہمیت اختیارکرگئی۔ ، پی ڈی ایم نے تحریک انصاف کے ناراض اراکین قومی اسمبلی پر فوکس کرلیا جس کے بعد ناراض اراکین سے انفرادی رابطے اورخفیہ ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی ذاتی تعلقات کو بھی استعمال میں لانے لگے

کہا جا رہا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پریوسف رضا گیلانی نے جہانگیرترین سے رابطہ کیا اور سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا اوراسلام آباد کی نشست پر کامیابی کیلئے تعاون مانگ لیا۔ جس کے بعد جہانگیر ترین کا موقف سامنے آیا ہے اور جہانگیر ترین نے رابطے کی خبروں کی تردید کی ہے

گزشتہ دنوں وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے سینیٹ انتخابات کے لیے جہانگیر ترین سے تعاون مانگا تھا ، جس پر جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ آپ دوست ہیں ، آپ کیساتھ مکمل تعاون کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے امیدوار ہیں ، آپ ہی کو سپورٹ کروں گا۔

وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو سینیٹر بنانے کیلئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین میدان میں اتر آئے ہیں اور انہوں نے جوڑ توڑ کیلئے رابطے شروع کر دیئے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کا تعلق پارٹی سے ہے اور میں حفیظ شیخ کی بھر پور حمایت کروں گا ، ان سے میرا دیرینہ تعلق ہے اور خاصی پرانی دوستی ہے ،ان مسلسل رابطہ ہوتا رہتا ہے ۔

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

اس سے قبل جب حکومت بنی تو اس میں سب سے اہم کردار جہانگیر ترین کا ہی بتایا جاتاہے جنہوں نے اپنے جہاز کا خوب استعمال کیا اور پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کیلئے میدان فراہم کیا تاہم اب پتا چلا ہے کہ جہانگیر ترین نے ایک مرتبہ پھر سے دبنگ انٹری دی اور حفیظ شیخ کو کامیاب کروانے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں جبکہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے بھی ہوئے ہیں جس میں جہانگیر ترین نے حفیظ شیخ کو وعدہ کیاہے کہ بھر پور کوشش کریں گے اور اس کوشش کا آغاز اس طرح ہوا ہے کہ جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی سے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔

سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ

سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟

سینیٹ الیکشن،مولانا کا بھائی، سابق وزیراعظم کا داماد،مریم کا ترجمان، شہباز شریف کا وکیل ہوں گے امیدوار

سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران

جہانگیر ترین آپ کی حمایت کر رہے ہیں؟ یوسف رضا گیلانی نے کیا دیا جواب؟

سینیٹ انتخابات،ہو گیا وہی جس کا سب کو تھا انتظار، جہانگیر ترین کی دبنگ انٹری ،مگر کس کے لئے؟

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan