باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی )پاک فوج کی حمایت میں نوجوانوں کی طرف سے ایدھی سینٹر سے مین رکشہ اسٹاپ تک ریلی نکالی گئی
پاکستان زندہ پاک فوج زندہ باد کےنعرے لگاۓ گئے ، پاک سول سولجر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام صدام سومرو ،ادریس شورو، شفقت بروہی ، رحیم بروہی، عبدالغفار بروہی اور کارکنان کی زیر نگرانی میں ریلی نکالی گئی، پاک فوج کی کی حمایت میں نعری بازی کی گئی، کچھہ ملک دشمن قوتیں سوشل مڈیا پر انتشار پھیلا کر ملک کے اہم ادارے پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہیں جن کایہ عمل قابل مزمت ہے ،پاک فوج دنیا کا مانا ہوا ادارہ ہے جو ہر محاذ پر ملک دشمنوں کو منہ توڑجواب دیتا ہے، ملک کی عوام کو مصیبتوں سے نکالتا ہے ، پاک فوج کے خلاف سوشل مڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے ہوش سے کام لیں سرپرستوں کا ریلی سے خطاب.

Shares: