اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار)اوچ شریف تھانہ کی حدود میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مسسل اضافہ ہوگیا شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔نامعلوم ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر دوران ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کر دیا ۔

اوچ شریف تھانہ کی حدود کے نواحی علاقے بستی لاشاری میں ڈکیتی کے دوران قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جو کہ نامعلوم ڈاکوؤں ڈکیتی اور لوٹ مار کی غرض سے گھر میں داخل ہوئے اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی ۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے والدین کا اکلوتا جوان بیٹا بابر جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر اوچشریف منتقل کر دیا۔نوجوان بابر کے قتل پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور متاثرہ گھر میں صف ماتم بچھ گئی-

Shares: