صحت عامہ کے لئے کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم کرومیٹک نے اسلام آباد میں چوتھی سالانہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کانفرنس برائے تمباکو کنٹرول کا کامیاب انعقاد کیا۔ کانفرنس میں 15 سے زائد پارلیمنٹیرینز، بیوروکریٹس، ریسرچرز اور ماہرین صحت مقررین کے ساتھ 60 سے زائد ڈیجیٹل انفلوئنسرز اور نوجوان کانٹینٹ کریئیٹرز نے شرکت کی۔
کانفرنس میں ای سگریٹس، نکوٹین پاؤچز، تمباکو مصنوعات کی اشتہاری مہم، ٹیکس اصلاحات، پالیسی سازی اور تمباکو نوشی سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی، ماہرین صحت نے تمباکو انڈسٹری کی طرف سے ماڈرن ٹوبیکو پراڈکٹس کے بارے میں پھیلائی جانے والی مبہم معلومات کے حوالے سے نوجوانوں کو آگاہی فراہم کی۔ عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کی مناسبت سے منعقدہ کرومیٹک سوشل میڈیا انفلوئنسرز کانفرنس تمباکو نوشی کے خلاف ایک عملی تحریک ثابت ہوئی، سوشل میڈیا اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، شرکاء نے پاکستان کو تمباکو نوشی اور ماڈرن ٹوبیکو پراڈکٹس سے پاک صحت مند معاشرہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔