ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے امریکہ میں بچوں کو حساس مواد سے محفوظ رکھنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

یوٹیوب اب ایسے بچوں کی شناخت کے لیے اے آئی استعمال کرے گا جو بالغ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ نابالغ صارفین کو غیر موزوں مواد سے دور رکھا جا سکے۔یہ حفاظتی اقدام امریکہ میں متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ گوگل کی ملکیت والی یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کم عمر بچوں کی آن لائن حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یوٹیوب کے یوتھ پروڈکٹ منیجمنٹ ڈائریکٹر جیمز بیسر نے بتایا کہ مشین لرننگ پر مبنی اے آئی ورژن صارفین کی عمر کا اندازہ لگانے میں مدد کرے گا۔ اس میں مختلف عوامل جیسے دیکھی جانے والی ویڈیوز کی نوعیت اور اکاؤنٹ کی مدت شامل ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹیکنالوجی ہمیں صارف کی اصل عمر کا اندازہ لگانے کی اجازت دے گی اور چاہے اکاؤنٹ میں درج تاریخ پیدائش کچھ بھی ہو، صارف کو اس کی عمر کے مطابق مصنوعات اور حفاظتی تجربات فراہم کیے جائیں گے۔

غزہ جنگ بندی: حماس نے تجویز منظور کرلی

عدالتی امور میں بیرونی مداخلت پر متعلقہ جج کو 24 گھنٹےمیں شکایت درج کرانا ہوگی،فیصلہ

اسلام آباد میں بچوں کے روزگار کی ممانعت کا بل منظور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ،کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا فیصلہ

Shares: