یوٹیوب نے پاکستان میں 2024ء کی سب سے زیادہ مقبول ویڈیوز کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں مختلف کیٹگریز میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ویڈیوز کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان بھر میں ناظرین کے پسندیدہ لمحات، تفریحی مواد، اور معلوماتی ویڈیوز کو شامل کیا گیا ہے، جو ملک میں ڈیجیٹل مواد کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحانات کی عکاسی کرتی ہیں۔

اس سال کی فہرست تین اہم کیٹگریز پر مشتمل ہے، جن میں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، ٹاپ میوزک ویڈیوز، اور ٹاپ کری ایٹرز شامل ہیں۔ ان کیٹگریز میں مختلف ویڈیوز اور چینلز نے اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے، جو پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے کی جھلک پیش کرتے ہیں۔2024ء میں یوٹیوب کا استعمال پاکستان میں خاصی تیزی سے بڑھا ہے، جس کے نتیجے میں مقامی کری ایٹرز نے بھی بھرپور کنٹنٹ اپ لوڈ کیا۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں مقامی مواد کے گھنٹوں میں 60 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جو اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستانی ناظرین یوٹیوب پر مزید وقت گزار رہے ہیں۔

ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز
اس سال کی فہرست میں انٹرٹینمنٹ کی اہمیت اجاگر ہوئی ہے، جہاں مقامی ڈرامے اور ایکشن فلموں نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان میں سب سے زیادہ ٹرینڈ ہونے والی ویڈیوز کی فہرست میں مقامی ڈرامے "عشق مرشد”، "جان نثار” اور "کبھی میں کبھی تم” شامل ہیں، جو پاکستانیوں کے دلوں میں کہانی سنانے کے فن کے حوالے سے ایک گہری محبت کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، ایکشن سے بھرپور جنوبی ہندوستانی فلموں جیسے "ٹائیگر ناگیشور راؤ” اور "اسکنڈا” نے بھی مقبولیت حاصل کی۔

ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست:
عشق مرشد – قسط 20 | 18 فروری 2024 | اسپانسرڈ بائے خورشید فینز، ماسٹر پینٹس
جان نثار – قسط 1 | 11 مئی 2024 | ڈیجیٹل پریزنٹڈ بائے ہیپی لیک پینٹس
کبھی میں کبھی تم – قسط 1 | جولائی 2024 | اے آر وائے ڈیجیٹل
ٹائیگر ناگیشوارا راؤ | جنوبی ایکشن مووی
اکھاڑا – قسط 1 | فیروز خان
عبداللہ پور کا دیو داس | قسط 1
رام پوتھینینی – اسکنڈا | نئی ریلیز 2024
چلتی کار میں خونی آتما کے بیچ فسا دیا | سی آئی ڈی
مہرالنساء V لب U | مکمل مووی
رجب بٹ سے لڑائی ہو گئی | منیب کو ریسکیو کر لیا | فیس ٹو فیس ودھ رجب فیملی

ٹاپ میوزک ویڈیوز
موسیقی کی فہرست میں پاکستانی اور بین الاقوامی فنکاروں کے گانوں کا امتزاج نظر آیا، جس میں مختلف زبانوں اور ثقافتوں کے گانے شامل تھے۔ ان گانوں نے سامعین کو عالمی سطح پر یکجا کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

ٹاپ میوزک ویڈیوز کی فہرست:
90 – 90 نبے نبے | گپی گریو اور جیسمین سندلاس
آج کی رات | سٹریٹ 2 تمنا بھاٹیہ
بالو بتیاں | علی ظفر x عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی
توبہ توبہ | وکی کوشل
تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا | شاہد کپور
وی ہانیاں | روی دوبے
تو جہ ملیا | جیسی مکس سنگھ
لہنگا | دلیت ڈوسانی
ڈھولا سانوں چرایا ہے کچی شراب وانگو | علی حیدر لون والا
شبھ | کینگ شٹ (آفیشل آڈیو)

ٹاپ کری ایٹرز
اس فہرست میں وہ یوٹیوبرز شامل ہیں جنہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں، صداقت اور جدت طرازی سے لاکھوں ناظرین کو متاثر کیا۔ ان کری ایٹرز نے یوٹیوب پر مختلف مواد فراہم کیا، جس میں فیملی بلاگنگ، لائف اسٹائل، ہیلتھ کیئر اور تعلیمی ویڈیوز شامل ہیں۔
ٹاپ کری ایٹرز کی فہرست:
رجب کی فیملی
انایا ایشال فیملی
ارشد ریلز
یو آر کرسٹیانو
ڈکی بھائی
سسٹرولوجی
چھوٹا علی وی لاگ
ڈاکٹر امتیاز احمد
شیراز ولیج وی لاگ
فاطمہ فیصل

گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا کہ پاکستانی یوٹیوب کری ایٹرز نے نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا بھر میں اپنے مواد سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا، "پاکستانی کری ایٹرز دنیا کو مسحور کر رہے ہیں۔ یوٹیوب پر پاکستانی مواد پر 65 فیصد سے زیادہ وقت ملک سے باہر کے ناظرین کی طرف سے آ رہا ہے، جو کہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہ تخلیق کار عالمی سامعین سے جڑنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔”فرحان قریشی نے مزید کہا کہ وہ مصنوعی ذہانت کی ترقی کے امکانات سے بہت پرجوش ہیں، تاکہ یوٹیوب کری ایٹرز اپنے مواد کی تیاری کو اگلے سطح پر لے جا سکیں اور ناظرین کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کر سکیں۔

یوٹیوب کی 2024ء کی ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست میں پاکستانی مواد کی مقبولیت اور تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار ہوا ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی کری ایٹرز نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہے ہیں۔

Shares: