باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں گوگل،یوٹیوب کی سروسزمتاثر ہوئی ہے

جی میل اورگوگل ڈرائیوکی سروسزبھی متاثرہوئی ہیں جس کی وجہ سے صارفین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

دنیا بھر میں یوٹیوب کی سروس متاثر ہوگئی جس کے باعث صارفین کی مختلف ویڈیوز کو سرچ کرنے میں مشکلات درپیش ہیں، یوٹیوب ڈ اؤ ن ہونے کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے ۔یوٹیوب میں صارفین کو سائٹ لوڈ کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ کچھ غلط ہوگیا ہے

بندش سے گوگل کی سبھی سروسز متاثر ہوئیں جن میں جی میل، گوگل ڈرائیور اور اس کی دیگر مصنوعات بھی شامل ہیں، گوگل سرچ پیج عام طور پر کام کر رہا تھا۔

پاکستان میں بھی یوٹیوب ،گوگل کی سروس متاثر ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے‌صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

https://twitter.com/AbubakarShar8/status/1338457983039238148

Shares: