مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی
مردانہ طاقت کی دوائی بیچنے والے یوٹیوبر نے خاتون کو نوکری کے بہانے بلا کر عزت لوٹ لی، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں اور انہیں وائرل کرنے کی دھمکی دے دی، خاتون نے مقدمہ درج کروا دیا
واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کا ہے،جہاں مردانہ طاقت کی دوا کا کام کرنے والے، یوٹیوبر عبداللہ پٹھان نے ایک خاتون کو ملازمت کے بہانے بلایا، اسے کام پر رکھا اور گھر لے جا کر جنسی زیادتی کر ڈالی، عبداللہ پٹھان نے خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں،ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں، ایک خاتون نے یوٹیوبر اور مردانہ طاقت کی دوا فروخت کرنے والے عبداللہ پٹھان پر گینگ ریپ کا الزام لگایا ہے۔ متاثرہ خاتون کا تعلق ضلع گورکھپور سے ہے۔ اس نے عبداللہ پٹھان پر نوکری کے بہانے بلانے اور نشہ آور چیز کھلانے کے بعد زیادتی کا الزام لگایا ہے۔ملزم نے متاثرہ لڑکی کی فحش ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرکے اسقاط حمل پر بھی مجبور کیا ، اس کیس میں عبداللہ کے ساتھ ان کے بھائی عبدالمالک کا بھی نام ہے۔ پولیس نے پیر (10 جون 2024) کو عبداللہ پٹھان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
مقدمہ تھانہ کنڈرکی میں درج کیا گیا، خاتون نے عبداللہ پٹھان اور اس کے بھائی کے ساتھ ایک اور نامعلوم شخص کے خلاف شکایت درج کرائی ۔ شکایت میں متاثرہ نے بتایا کہ سال 2021 میں اس کی عبداللہ پٹھان سے سوشل میڈیا کے ذریعے واقفیت ہوئی۔ کچھ دیر بعد عبداللہ نے گورکھپور کی خاتون کو مراد آباد میں اپنی ڈسپنسری میں 15 سے 20 ہزار روپے کی نوکری دینے کا لالچ دیا۔ اس نے متاثرہ کو یقین دلایا کہ اس کے کلینک میں بہت سی خواتین پہلے سے کام کرتی ہیں۔عبداللہ نے کہا تھا کہ ان کی طرف سے دی گئی ملازمت کی پیشکش میں رہائش اور کھانا مفت ہوگا۔ عبداللہ کی باتوں سے مطمئن ہو کر خاتون جولائی 2021 میں گورکھپور سے مراد آباد پہنچی، وہاں ملزم نے متاثرہ کو کرائے کے کمرے میں رکھا۔ 4 ماہ تک کلینک میں کام کرنے کے بعد عبداللہ نے خاتون کو یہ کہہ کر واپس اپنے گھر بھیج دیا کہ وہ اسے جلد دوبارہ بلائیں گے۔ جنوری 2023 میں عبداللہ پٹھان خود گورکھپور گیا اور لڑکی کو اپنے ساتھ مرادآباد لے آیا۔ اس بار اس نے لڑکی کو کنڈرکی کے علاقے میں اپنے ہی ایک گھر میں رکھا۔ اسی گھر میں عبداللہ پٹھان نے جنوری 2023 میں متاثرہ لڑکی کو منشیات دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا، جنسی زیادتی کے دوران اس نے لڑکی کی فحش ویڈیو بنائی۔ اور پھر لڑکی کے گاؤں میں ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر عبداللہ نے ہر روز متاثرہ کی عصمت دری کرنا شروع کر دی۔ جب زیادتی کی وجہ سے متاثرہ لڑکی حاملہ ہوئی تو اس نے دسمبر 2023 میں بچے کا اسقاط حمل کروا دیا۔ جمعرات (6 جون) کو عبداللہ کا بھائی عبدالمالک ایک نامعلوم شخص کے ساتھ متاثرہ کے کمرے میں آیا۔ اس نے لڑکی پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنے ساتھ آنے والے شخص سے جسمانی تعلقات استوار کرے۔
متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ
حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل
ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ جب اس نے انکار کیا تو عبدالمالک اور اس کے ساتھ موجود شخص نے باری باری اس کے ساتھ زیادتی کی۔ اس دوران عبدالمالک نے خاتون کے سر پر بندوق رکھ دی اور شور مچانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ بعد میں جب لڑکی نے عبداللہ پٹھان کو اپنے بھائی کی حرکت کے بارے میں بتایا تو وہ خاموش رہا۔ اس نے خاتون کو اپنے اعلیٰ تعلقات کے بارے میں بتایا اور اسے سب کچھ بھول جانے کا مشورہ دیا۔ اس کے ساتھ عبداللہ نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے منہ کھولا تو وہ فحش ویڈیو وائرل کر دے گا۔لڑکی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا،تو اس نے مقدمہ درج کروا دیا، خاتون کی شکایت پر پولیس نے عبداللہ پٹھان، اس کے بھائی عبدالمالک اور ایک اور نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ یہ ایف آئی آر آئی پی سی کی دفعہ 376-D، 313 اور 506 کے تحت درج کی گئی ہے۔
عبداللہ پٹھان یوٹیوب پر فٹنس سے متعلق بلاگز بھی پوسٹ کرتا ہے۔ یوٹیوب اور فیس بک پر ان کے فالوورز کی اچھی خاصی تعداد ہے۔ عبداللہ پر مردانہ طاقت کی دوائی بیچنے کے نام پر کئی لوگوں کو دھوکہ دینے کا بھی الزام ہے۔ 16 اکتوبر 2023 کو ریاستی محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے مراد آباد ضلع میں عبداللہ پٹھان کے مبینہ اسپتال پر چھاپہ مارا۔ اس چھاپے کے بعد خود کو ’سیکس ڈاکٹر‘ کہنے والے عبداللہ کے اسپتال کو سیل کر دیا گیا تھا.
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے
جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی
دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار
عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی
کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں