گندم کی قیمت کتنی ہونے چاہیے وزیرا علیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا گیا

0
32

گندم کی ق-مت کتنی ہونے چاہیے وزیرا علیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا گیا

باغی ٹی وی : پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے عثمان بزدار حکومت کوخط لکھا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے من مقرر کی جائے۔

با گندم کی امدادی قیمت کے حوالے سے وزیراعلی‌کو اسمبلی فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے پنجاب اسمبلی نے حکومت پنجاب کو خط لکھ دیا جس میں اسپیکر چوہدری پرویز الہی کی زیرصدارت اسپشل کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت بارے سفارشات مرتب کی تھیں۔ پیر کے روز پنجاب اسمبلی کے ایوان نے متفقہ طورپر گندم کی امدادی قیمت کی سفارشات منظور کر لی تھیں.

اس سے قبل پنجاب اسمبلی نے قراردیا کہ حکومت گندم کی امدادی قیمت دو ہزار روپے مقررکرےاور حکومت پنجاب دو ہفتوں میں عملدرآمدکی رپورٹ دے ،پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے ایوان کی کارروائی سے حکومت پنجاب کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت فی من 1650 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا . بینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے عوام اور کسان دونوں کا خیال رکھنا ہے۔ کسانوں کے لیے گندم میں 100 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ آٹے کی قیمت وہی رہے گی۔ا

مہنگائی کے اس دور میں کسان کو لاگت ہی کی قیمت بمشکل ملتی ہے۔یا تو حکومت بجلی‘ کھاد‘ جراثیم کش ادویات‘ بیج اور دیگر ضروریا ت سستی کرے یا مناسب سبسڈی دے۔100 روپے فی من امدادی قیمت سے کسان زیادہ خوش تو نہیں ہونگے البتہ نہ ہونے سے اتنا بھی بہتر ہے ،یہ سوچ کے قدرے مطمٔن ہوسکتے ہیں۔حکومت کئی اور معاملات میں بھی عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے مگرمنافع خور مافیاز عوام تک ریلیف پہنچنے نہیں دیتے۔حکومت کو اس طرف توجہ دینا ہوگی گندم کی پاکستان میں کمی نہیں جو سٹاک کرکے قلت کی فضا پیدا کردی جاتی اور من مانے ریٹ مقرر اور وصول کئے جاتے ہیں۔

Leave a reply