یووون رڈلے 23 اپریل 1958ء کو اسٹینلے کی کاؤنٹی ڈرہم میں پیدا ہونے والی ایک مشہور برطانوی صحافی جو اپنے افغانستان کے سفر میں طالبان کے ہاتھوں قید ہوئیں، طالبان کے حسن سلوک کے باعث رہائی کے بعد مسیحیت ترک کر دی اور مسلمان ہوگئیں۔
صحافتی زندگی
۔۔۔۔۔۔
یووون رڈلے سنڈے ایکسپریس کی چیف رپورٹر رہنے کےعلاوہ سنڈے ٹائم، آبزرور، روزنامہ مرر اور انڈپینڈنٹ آف سنڈے سےبھی منسلک رہی ہیں۔ مزید یووون رڈلے نے پیش کار، میزبان کی حیثیت سے سی این این، بی بی سی، آئی ٹی این اور کارلٹن ٹی وی کے لیے بھی خدمات انجام دیں اور اس ضمن میں عراق، افغانستان اور فلسطین کا دورہ کیارڈلےعورتوں کے حقوق کی علمبردار ہونے کے ساتھ ساتھ جنگ مخالف گروپ کی بانی رکن ہیں۔ رڈلے کی سیاسی وابستگی رسپیکٹ پارٹی کے ساتھ ہے۔ آج کل رڈلے ایرانی چینل پریس ٹی وی سے منسلک ہیں۔
طالبان کی قید میں
۔۔۔۔۔۔
ستمبر2001ء میں افغانستان پر امریکی حملے کے وقت کو رڈلے سفری دستاویزات کی عدم موجودگی کی وجہ سے طالبان نے گرفتار کر لیا اس وقت رڈلے سنڈے ایکسپریس سے منسلک تھیں۔ دوران قید رڈلے نے قرآن کا مطالعہ کیا اور طالبان کے کردار کا نزدیکی جائزہ لیا۔ رہائی کے بعد رڈلے نے قرآنی تعلیمات اور طالبان کے حسن سلوک سے متاثر ہوکر اسلام قبول کر لیا۔ ان کا اسلامی نام مریم رکھا گیا ہے ۔
تصانیف
۔۔۔۔۔۔
ان دی ہینڈ آف طالبان
ٹکٹ ٹو پیراڈائز
اس کے علاوہ آپ اسامہ بن لادن کی بائیوگرافی پر بھی ایک کتاب لکھ رہی ہیں۔