سابق ہندوستانی کرکٹر یووراج سنگھ نے جدید کھیل میں جسمانی کنڈیشنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی فٹنس لیول کی تعریف کی۔ ایک انٹرویو کے دوران یوراج نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے دوران آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور یہاں تک کہ پاکستان کی ٹیموں کے بہترین فٹنس معیارات پر روشنی ڈالی۔
کر کٹر یوراج نے کہا، کہ آسٹریلوی کھلاڑی ہمیشہ سے بہت فٹ رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم فٹ رہی ہے۔ کیوی لوگ بہت فٹ ہیں۔ جب ہم 2017 میں پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی ہارے تھے، تو تب پاکستانی ٹیم بہت فٹ تھی۔ غور طلب ہے کہ پاکستان نے 18 جون 2017 کو سرفراز احمد کی قیادت میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔ پاکستان نے اوول میں فائنل میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بھارت کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے کہے جانے کے بعد، پاکستان نے 338-4 کا مشکل مجموعہ بنایا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارت کی ٹیم 30.3 اوورز میں 158 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
فخر زمان کو 106 گیندوں پر 114 رنز بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ حسن علی نے پانچ اننگز میں 13 وکٹیں لینے پر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔
Shares: