قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ فلاحی اور بین الاقوامی ادارے پاکستان کے سیلاب متاثریں کو فوری امداد فراہم کریں۔
قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے فلاحی اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین، بالخصوص جنوبی پنجاب کے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری امداد فراہم کریں، متاثرین کو بروقت امداد پہنچانا نہایت ضروری ہے تاکہ ان کی مشکلات کم کی جا سکیں۔
سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے ایوانِ صدر میں قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی حالات اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، یہ رانا ثناء اللہ کی بطور سینیٹر صدرِ مملکت سے پہلی باضابطہ ملاقات تھی،صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی اور پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر انہیں بریفنگ دی۔
نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرزکی رینکنگ جاری
ادھردریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی مگر اب بھی کئی کئی فٹ پانی موجود ہے اوچ شریف، تحصیل خیرپور ٹامیوالی، تحصیل صدر بہاولپور میں درجنوں بستیاں بستور زیر آب ہیں،قادر آباد کے علاقے میں سرکاری اسکول کی عمارت میں پانچ فٹ پانی بھرا ہوا ہے۔ متاثرہ علاقوں سے سینکڑوں افراد ریلیف کیمپ منتقل کردیے گئے،سیلاب میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعےکھانے کی فراہمی کی جارہی ہے۔
وزیراعظم کی ڈپٹی گورنر ریاض سے ملاقات
سندھ میں سُپر فلڈ کا خطرہ تو ٹل گیا لیکن دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث بالائی سندھ میں کچے کے کئی دیہات زیر آب آگئے، جس کے باعث کھڑی فصلیں پانی میں بہہ گئیں اور کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ مویشیوں کا چارہ بھی ناپید ہوگیا ہے،گھوٹکی میں پانی کے کٹاؤ سے قادر پور گیس فیلڈ کے کنویں شدید متاثر ہوئے، 10 گیس کنوؤں سے 3 روز بعد بھی پیداوار بحال نہ ہوسکی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے پانی نکل جانے کے بعد گیس کی فراہمی بحال ہوگئی جب کہ اوباڑو میں دریائےسندھ کے بھپرے ریلوں نے کئی دیہات ڈبو دیے جب کہ ضلع انتظامیہ منظر عام سےغائب ہوگئی تاہم متاثرین بے یارو مدد گار ہیں،نوشہرو فیروز میں دریائے سندھ بھپرنے سے تین تحصیلوں میں پانی داخل ہوگیا، جس کے باعث لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرگئے۔
بارش کا پانی اسکولوں میں داخل ہوگیا، کندھ کوٹ میں 80 سے زائد دیہات کا شہر سے رابطہ بحال نہ ہوسکا، گاؤں پرانوں چاچڑ سمیت کئی گاؤں میں مکین محصور ہوکر رہ گئے،اس کے علاوہ گمبٹ میں بھی کچے کے علاقوں کو سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ پانی کے تیز بہاؤ سے بچاؤ بندوں پر بھی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔
اداکارہ عائشہ عمر کے شو لازوال عشق پر عوامی اعتراضات، پیمرا کی وضاحت جاری