اتر پردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک بھتیجے نے اپنی چچی کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، شاہجہاں پور تھانہ علاقہ کے تحت کٹیا گاؤں میں گڈو کشیپ کی بیوی جیوتی کشیپ اپنے بچوں کے ساتھ گھر میں سو رہی تھی۔ رات کے اندھیرے میں گڈو کے بڑے بھائی ہرپال کا بیٹا آشیش عرف رنکو دیوار کود کر گھر میں داخل ہوا اور جیوتی کو بری نیت سے پکڑ لیااور جنسی زیادتی کی کوشش کی جب جیوتی نے مخالفت کی تو آشیش نے اسے بھاری چیز مار کربے ہوش کر دیا اور پھر گلا دبا کر قتل کر دیا۔واردات کے بعد، آشیش اپنے باپ ہرپال کے ساتھ فرار ہو گیا۔ بچوں کے شور مچانے پر گاؤں والے جمع ہو گئے اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی

اے سی پی رورل منوج کمار اوستھی نے بتایا کہ گڈو کشیپ کی شکایت پر آشیش اور ہرپال کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔اس افسوسناک واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ لوگ رشتوں کے تقدس کو پامال کرنے والے ایسے واقعات پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

Shares: