بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب کے وفاقی وزیر بننے پر چیئرمین پی بی اے کا عہدہ خالی ہوا تھا، ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کا چیئرمین ظفرمسعود کو منتخب کیا گیا ہے،ظفر مسعود اب تک سینئر وائس چیئرمین پاکستان بینکس ایسوسی ایشن خدمات انجام دے رہے تھے،
صدر فیصل بینک یوسف حسین سینئر کو وائس چیئرمین پی بی اے مقرر کیا گیا ہے،ایم ڈی سٹی بینک پاکستان احمد خان بوزئی وائس چیئرمین پی بی اے مقرر ہو گئے ہیں، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سےجاری اعلامیہ کے مطابق پی بی اے کو یقین ہے کہ نئی قیادت مؤثر انداز سے اپنا کام جاری رکھے گی، پی بی اے اسٹیٹ بینک سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز سے بینکوں کے روابط بنائے رکھےگی،نئی قیادت ٹیکنالوجی،کمپلائنس اور مالی شمولیت بڑھانا جاری رکھےگی، نئی قیادت ایس ایم ایز اورپاکستان کے لیے اہم منصوبوں کی فنانسنگ پر توجہ دےگی، پی بی اے محمد اورنگزیب کی بطورچیئرمین کاوشوں کا اعتراف کرتی ہے