ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) کمشنر ڈیرہ ظفرلاسلام خٹک نے کہا ہے کہ نوجوان مستقبل کے معمار ہیں تعلیم کے شعبہ میں نوجوانوں نے محنت کرکے جس طرح ملک کے مستقبل کو سنوارنا ہے بلکہ نوجوان نسل کے تعاون سے پولیو کا ملک سے خاتمہ کرینگے، ہم سب پولیو کا مقابلہ کررہے ہیں ، والدین اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ،گومل یونیورسٹی میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے، گومل یونیورسٹی کے طلبہ اور سٹاف پولیو کے خاتمے کیلئے ہمارا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ پولیو جیسے موضی مرض پر قابو پایا جاسکے، اور ہمارا ملک پولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر گومل یونیورسٹی میں منعقدہ پروقار تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا،تقریب سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد خٹک ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمود جان بیٹنی، کوارڈینیٹر کے پی سائوتھ ہب عید نواز ، یونیسف کی جانب سے ڈاکٹر محمد طفیل ،رجسٹرار ڈاکٹر محمد شعیب ،ڈین آف آرٹس ڈاکٹر نعمت اللہ بابڑ ، قاری محمد بلال ، گومل یونیورسٹی کے پرووسٹ ڈاکٹر محمد نبیل ، ریاض بیٹنی و دیگر نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک ، ڈپٹی کمشنر منصور ارشد، پی اے ٹو کمشنر سجاد احمد اور ڈی ایچ او ڈاکٹر محمود جان بٹینی کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں جبکہ پولیو ورکرز میں تعریفی اسناد میں تقسیم کی گئیں جو کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے تقسیم کیں ،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظفر الاسلام خٹک نے کہا کہ دنیا بھر کے 200ممالک میں سے پاکستان اور افغانستان میں پولیو کے کیس موجود ہیں ،پاکستان میں ایک کیس کراچی جبکہ تین پولیو کے کیس بنوں میں رپورٹ ہوئے ہیں ،ہم نے پولیو کو ختم کرنا ہے، پولیو کے قطروں میں کوئی مضرصحت شے نہیں ہے، نوجوانوں کو پولیو کے خلاف مہم میں سفیر بن کر کام کرکے پولیو کو ختم کرناہے، انہوں نے فرنٹ لائن پر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیووررکرز کو بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے،
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد خٹک نے کہا کہ انتظامیہ کا موٹو ہے کہ کسی طرح ہم اپنے بچوں کو پولیو کے مرض سے محفوظ رکھ سکیں ،پولیو کے خاتمے میں جہاں والدین کا کردار ہے تو ہاں پر اساتذہ کرام اور طلبہ کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، بچے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطر ضرور پلوائیں تعلیم صرف پڑھنے کا نام نہیں بلکہ معاشرے میں اس سے شعور بیدار کیا جاسکتاہے،
پولیو کے خلاف مہم میں حصہ لینا بھی ایک عبادت ہے ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمود جان بیٹنی نے کہا کہ پولیو کا مرض زندگی بھر کیلئے معذور کردیتاہے، گومل یونیورسٹی کا سٹاف اور طلبہ پولیو کے خلاف مہم میں ہمارا ساتھ دیں اس وقت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 2400ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں پہلے گھر گھر مہم چلائی جاتی تھی لیکن اب ہر دس یا بارہ گھروں میں سے ایک گھر کا انتخاب کرکے متعلقہ علاقے میں پولیو ٹیمیں قطرے پلاتی ہیں۔