زہر دے کر بھینسیں مار دیں

قصور
الہ آباد میں معمولی تلخ کلامی پر مخالفین نے جانوروں کو زہر ڈال کر ہلاک کر دیا مقامی پولیس کو درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو سکا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

تفصیلات کے مطابق فرزند علی ولد بشیر احمد نے تھانہ کنگن پور میں ایک درخواست گزاری ہے کہ چند دن پہلے اقبال اور بلال نامی شخص میرے پاس جانور خریدنے کے لئے آئے جو کہ ہمارا سودا نہ ہو سکا اور تو تکرار ہو گیا اس رنجش کی بنا پر مذکورہ ملزمان دوبارہ دو موٹر سائیکلوں پر آئے اور میری پانچ عدد بھینس مالیتی بارہ لاکھ کو زہر ڈال کر فرار ہو گئے جس سے میری بھینسیں ہلاک ہو گئی تھانہ میں درخواست گزارنے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا گیا فرزند علی ڈی پی او قصور سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کی جائے

Leave a reply