پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی نے خود پر تنقید کرنے ولے صارف کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے دی-
باغی ٹی وی :ژالے سرحدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے دلچسپ جواب تو دیئے ہی ساتھ تنقید کرنے والوں کو تھپڑ مارنے کی دھمکی بھی دے ڈالی-
ہوا کچھ یوں کہ لائیو سیشن کے دوران ایک صارف نے اداکارہ کے پاؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاؤں بہت بڑے اور مردانہ قسم کے لگتے ہیں۔
جس پر ژالے سرحدی نے صارف کو جواب دیا کہ ہاں اور میرے ہاتھ میرے پاؤں سے زیادہ بڑے ہیں۔
انہوں نے ساتھ یہ بھی بتایا کہ میں بے حد زناٹے دار تھپڑ بھی رسید کرسکتی ہوں اور انہی ہاتھوں سے کسی تجربہ کار باکسر کی طرح مکے بھی مار سکتی ہوں-