اسلام آباد: سیکریٹری وزارتِ اطلاعات ظہور احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا –
باغی ٹی وی : شاہیرہ شاہد کو سیکریٹری وزارتِ اطلاعات تعینات کر دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے شاہیرہ شاہد انفارمیشن گروپ گریڈ 22 کی افسر ہیں،شاہیرہ شاہد سیکریٹری اطلاعات کے عہدے پر پہلے بھی تعینات رہ چکی ہیں-
قبل ازیں کہا گیا تھا کہ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے افسر اور ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارتِ اطلاعات ظہور احمد کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جائے گی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکرٹری اطلاعات کے تبادلے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے منظوری کے بعد وزیراعظم دفتر سے باضابطہ منظوری لے کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ان تقرر و تبادلے کے نوٹیفیکیشن جاری کرے گا،تاہم اب ظہور احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے-